بائیڈن کے سر پر لٹکتی ایک اور تلوار

بائیڈن

🗓️

سچ خبریں:امریکی کانگریس میں کچھ ریپبلکن نمائندوں کی طرف سے جو بائیڈن کا مواخذہ کرنے کی کوششوں کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے اس کاروائی کے نتائج کے خدشے کے پیش نظر کانگریس میں اس معاملے کو پیش کرنے کی مخالفت کی۔

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے دو ریپبلکن نمائندے کانگریس میں بائیڈن کے مواخذے کے منصوبے کی تلاش میں ہیں، تاہم اس ادارے کے صدر کیون میکارتھی نے اس فیصلے کے نتائج کے خوف سے اسے ایوان نمائندگان میں پیش کرنے سے روک دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکن کانگریس کے دو ریپبلکن نمائندے جن کا نام لارین بوبرٹ اور مارجری ٹائلر گرین ہے،امیگریشن کے مسئلہ اور میکسیکو کے ساتھ سرحدی صورتحال کے بارے میں جو بائیڈن کی پالیسیوں کے سلسلہ میں ان کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی:2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟

مؤاخذے میں شامل مسائل میں بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے متنازعہ کیس، ٹیکس سے متعلق جرائم اور آتشیں اسلحے کے استعمال جیسے جرائم پر روک شامل ہے جس کے لیے انہیں جوابدہ ہونا چاہیے تھا لیکن اس کوشش کو ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے بوبرٹ نے منگل کو ایوان نمائندگان کے اجلاس میں امریکی صدر کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں لاپرواہی سرحدوں کے آپریشنل کنٹرول سے نکل جانے اور ان میں غیر ملکی جرائم پیشہ گروہوں کے بڑھنے کا باعث بنی ہے جس کی وجہ سے امریکی شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید:کیا یوکرین جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

رروئٹرز خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان، جس پر ریپبلکنز کا کنٹرول ہے،کا اس ہفتے بائیڈن کا مواخذہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کے خلاف اٹھائے گئے مقدمات میں امیگریشن قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے اور میکسیکو کے ساتھ سرحد کو محفوظ بنانے اور اس ملک میں مصنوعی منشیات فینٹینیل کے داخلے کو روکنے کے ذریعے اپنے حلف کی خلاف ورزی جیسے معاملات شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان‘ انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا

🗓️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا

سرینگر میں G-20 اجلاس منعقد کرانے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے : شبیرشاہ

🗓️ 13 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردیدی

🗓️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر

ایران میں 3 صیہونی جاسوس گرفتار

🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی سلامتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے صیہونی جاسوسی

امریکہ کچھ نہیں ہے، اس سے مت ڈرو: شہید نصراللہ 

🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید جواد نے

سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے

انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے

ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں جوزپ بریل کی شکایت

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے