?️
سچ خبریں: امریکی کانگریس میں جمہوریہ رکن تھامس ماسی نے وزارت انصاف پر جیفری ایپسٹین کیس میں طاقتور شراکت داروں کے نام چھپانے کا الزام عائد کر دیا.
جمہوریہ رکن کانگریس تھامس ماسی نے امریکی ایوان نمائندگان کی عدلیہ کمیٹی کی سماعت کے دوران وزیر انصاف پام بوندی پر الزام لگایا کہ وہ جیفری ایپسٹین سے وابستہ ’طاقتور ساتھیوں‘ کے نام چھپا رہی ہیں۔
اس دوران ماسی نے وزارت انصاف کو قانون کی عملداری میں ’بڑی ناکامی‘ کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے سوال اٹھایا کہ وکٹوریہ سیکرٹ کی مالک کمپنی ’ایل برانڈز‘ کے سابق سی ای او اور ارب پتی بزنس مین لیزلی ویکسنر کا نام ایف
بی آئی کی دستاویزات میں کیوں سینسر کیا گیا۔
پام بوندی نے جواب دیا کہ ویکسنر کا نام متعدد دیگر دستاویزات میں پہلے بھی ظاہر ہو چکا ہے اور وزارت انصاف نے ماسی کی نشاندہی کے محض ’چالیس منٹ بعد‘ سینسر ہٹا دیا تھا۔ تاہم ماسی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالکل، چالیس منٹ بعد جب میں نے آپ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
کمیٹی کے اراکین نے وزارت انصاف کی جانب سے بڑی تعداد میں دستاویزات کو سینسر یا مکمل طور پر جاری نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ یہ سینسرنگ قانونی حدود اور استثنیٰ کی شرائط سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت انصاف نے تاہم دستاویزات کی فراہمی سے انکار کو اپنے قانونی استحقاق کا حصہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ وزارت انصاف نے حال ہی میں جیفری ایپسٹین سے متعلق 3 ملین سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں، تاہم ویڈیوز اور تصاویر کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایپسٹین پر الزام ہے کہ اس نے برسوں تک اپنے نجی جزیرے کو بچوں کے جنسی استحصال اور جسم فروشی کا مرکز بنایا اور مغربی ممالک کے درجنوں سیاست دانوں، بڑی کمپنیوں کے مالکان اور ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شخصیات کو وہاں مدعو کیا۔
ان دستاویزات کی نامکمل ریلیز نے مغربی تہذیب کے زوال پذیر اقدار کے کئی مزید گوشے بے نقاب کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ ایپسٹین 2019 میں جیل میں مبینہ طور پر خودکشی کر گیا تھا، تاہم بڑی تعداد میں لوگ اس خودکشی کو قتل قرار دیتے ہیں اور انکا اس واقعہ پر اعتماد نہیں ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ
مارچ
صدر مملکت سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید
?️ 21 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر
اگست
گذشتہ ایک سال میں ایران اور پاکستان کے تعلقات پر ایک نظر
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:2022ءاسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی 76ویں بہار
اپریل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
?️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف
اپریل
پاکستانی جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کراچی
?️ 17 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادے نے
مارچ
ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے قیام کی سمت قدم بڑھائے:بھارتی وزیر خارجہ
?️ 18 نومبر 2025 ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے
نومبر
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست
?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس
دسمبر
ہم شدید ترین جنگ کے لیے تیار ہیں؛انصار اللہ امریکہ کو انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو سخت
اپریل