?️
ایشیائی مارکیٹ کو مصنوعی ذہانت کے شعبے کی سست رفتاری سے 10 ارب ڈالر کا نقصان
ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں رواں ماہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے کی ترقی رکنے کے خدشات کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر منڈیوں سے رقم نکال لی، جس سے مجموعی طور پر 10.18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، 7 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے تائیوان، جنوبی کوریا، بھارت، تھائی لینڈ، ویتنام، انڈونیشیا اور فلپائن کی منڈیوں سے سرمایہ واپس نکال لیا، جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران انہی منڈیوں میں 2.28 ارب ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
جنوبی کوریا کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، جہاں سے تقریباً 5.05 ارب ڈالر نکل گئے۔ اس کے بعد تائیوان رہا، جس سے 3.86 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لی گئی۔
بینکنگ گروپ کے ماہر جیسن لو کے مطابق، کوریا اور تائیوان میں سرمایہ کے اخراج کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت کی صنعت میں نمایاں کمپنیوں کی کمزوری ہے—یہ رجحان جاپان اور امریکہ کی منڈیوں میں بھی دیکھا گیا۔
ایم ایس سی آئی (MSCI) کے اعداد و شمار کے مطابق، جاپان کے علاوہ ایشیا کی ٹیکنالوجی انڈیکس، جو پچھلے چھ ماہ میں 62 فیصد بڑھی تھی، حالیہ ہفتے میں 4.23 فیصد گر گئی۔ اسی طرح عالمی سطح پر ٹیکنالوجی انڈیکس 4.38 فیصد کم ہوا۔
یو بی ایس گلوبل ویلتھ منیجمنٹ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر مارک ہافلے نے کہا کہ ٹیکنالوجی شیئرز کی بلند قدر پر نئے خدشات منڈی میں اتار چڑھاؤ پیدا کر رہے ہیں، تاہم بنیادی عوامل اب بھی مضبوط ہیں۔ ان کے مطابق، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منافع میں رواں سال 15 فیصد اور آئندہ سال 12.5 فیصد اضافے کی توقع ہے۔
بھارت میں بھی سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ ایک ہفتے کے دوران 1.42 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری واپس لی گئی، حالانکہ گزشتہ ماہ 1.66 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری داخل ہوئی تھی۔
ایچ ایس بی سی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق، بھارت اب ابھرتی ہوئی منڈیوں میں "سب سے کم وزن” والا ملک بن چکا ہے، تاہم طویل مدت میں یہ منڈی تنوع کے لیے ایک پرکشش موقع فراہم کرتی ہے، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کی دوڑ کے دوران۔
دوسری جانب، ویتنام اور تھائی لینڈ سے بالترتیب 95 ملین اور 40 ملین ڈالر کا سرمایہ باہر گیا، جبکہ انڈونیشیا اور فلپائن میں بالترتیب 207 ملین اور 77 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری دیکھی گئی۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی اسٹاکس کی اونچی قدر اور مصنوعی ذہانت کی ترقی میں غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، جس کا اثر پورے ایشیائی مالیاتی نظام پر پڑ رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس
?️ 23 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے
دسمبر
سپیکر کی مذاکرات کی پیشکش: تحریک تحفظ آئین کے بنیادی نکات پیش
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی
دسمبر
یورپی پارلیمنٹ میں زلزے پر زلزلے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں مالی بدعنوانی کی مزید جہتیں سامنے آنے کے
جنوری
اگر ٹرمپ صدر بن گئے تو کیا کرنا ہوگا؟ بائیڈن کا اظہار خیال
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر کا بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر آنے والے
اکتوبر
شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کیلئے آزادانہ پینل بنایا جائے، فواد چوہدری
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری
اگست
اسرائیل کے برعکس ایران کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے: عراقچی
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ایران کی سفارتی خدمات کے سربراہ نے اس بات پر
نومبر
وفاقی حکومت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تمام روابط ختم کر دیں، اسد قیصر کی تجویز
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر
مارچ
پی ٹی آئی منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی طرف سے خوشخبری
?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی