?️
سچ خبریں:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں آئندہ چند روز میں ملاقات پر اتفاق کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں فریقین نے آئندہ چند دنوں میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے اپنی دو طرفہ ملاقات کے وقت پر تبادلہ خیال کیا ہے اور ایک مخصوص وقت کا تعین کیا ہے،سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فیصل بن فرحان اور امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے لیے تشویش کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بیجنگ میں ہونے والے حالیہ سہ فریقی معاہدے کے بعد مستقبل کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حسین امیرعبداللہیان سے ایرانی یوم جمہوریہ کے موقع پر کی قومی پرچم کشائی کی تقریب میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ آپ کی ملاقات کے وقت اور جگہ کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، اس سلسلہ میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ اور کیا اس ملاقات کے وقت اور جگہ کا تعین کیا جاچکا ہے ؟ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے سعودی ہم منصب سے بات کرنے اور مشاورت کرنے جا رہا ہوں اور ہم اس گفتگو میں ہم اپنی ملاقات کے وقت اور جگہ کو حتمی شکل دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے گزشتہ 10 مارچ کو بیجنگ میں کیے گئے ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ، اس بنیاد پر دونوں ممالک میں سفارت خانے اور سفارتی مشن اگلے دو ماہ میں دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
الشفا ہسپتال کی جنگ غزہ کا کیا مسئلہ ہے ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ غزہ
نومبر
وینزویلا کے خلاف کاروائی پر امریکہ کو چین کا انتباہ
?️ 28 نومبر 2025 وینزویلا کے خلاف کاروائی پر امریکہ کو چین کا انتباہ چینی
نومبر
امریکہ کو ایران کے منطقی مطالبات کا جواب دینا چاہئے : بیجنگ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب
جون
حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی
?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم
مئی
بدقسمتی سے ترغر میں پی ٹی آئی دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ کیپٹن صفدر
?️ 14 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر نے
دسمبر
اسرائیلی پولیس نے دو اردنی شہریوں کو گرفتار کرلیا، اردن کا شدید احتجاج
?️ 26 مئی 2021اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد پولیس کی جانب سے دو اردنی
مئی
لبنان میں اب بھی دس لاکھ افراد بے گھر ہیں : اقوام متحدہ
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے کوآرڈینیٹر
جولائی
ایران کے خلاف جنگ سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کا بل منظور
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کر لیا ہے جس
جولائی