?️
سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان پناہ گزینوں کے بد سلوکی پر مبنی ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر شائع کرنا دشمن کا کام ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کے درپے ہے۔
کابل میں تعینات ایرانی سفیر بہادر امینیان نے طلوع نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں افغان تارکین وطن پر ظلم و ستم کی ویڈیوز اور افواہیں منافقین کے دہشت گرد گروہ کی نگرانی میں شائع کی جاتی ہیں؛ اس تنظیم سے وابستہ لوگ منظم طریقے سے ایسی ویڈیوز کی تیاری میں مصروف ہیں، ان اقدامات کا مقصد کابل اور تہران کے تعلقات میں خلل ڈالنے کا ہے۔
افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی نہیں ہے اور تہران میں افغان سفارت خانہ اس وقت افغان گوررننگ باڈی کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے افغانستان میں قومی مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سے بڑے پیمانے پر مہاجرت کو روکا جائے گا،امینیان نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغانستان کے مسائل حل ہو جائیں گے اور اس ملک میں قومی مفاہمت ہو گی نیز تمام عوام خود کو حکومت میں شراکت دار تصور کریں گے۔
افغانستان میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران اقتصادی بحران کو حل کرنے اور افغانستان کی خود کفالت کے لیے کام کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ افغان شہری اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور نہ ہوں۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک کی پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی کی پیشگوئی
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2023 کی
دسمبر
اسرائیل کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد مذاکرات ممکن نہیں: حماس
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں:حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ کے میڈیا مشیر، طاہر
مئی
منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب
?️ 19 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس
فروری
شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے
اگست
سعودی ، برطانوی اور قطری حکام کی سوڈان کے بارے میں مشاورت
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار
اپریل
ایران ہمارا قریبی ساتھی ہے: روس
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: سرگئی لاوروف، روس کے وزیر خارجہ نے آر ٹی
فروری
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر