?️
سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے سابق چیئرمین نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل اور ڈرون حملے کو اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق قرار دیا۔
پاکستان کی سینیٹ کے سابق سربراہ اور اس ملک کی حکمران جماعت کے سینئر رکن راجہ ظفر الحق مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کا تجزیہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی
پاکستان کی سینیٹ کے سابق صدر نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے میں صیہونی حکومت کے جرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سفارت خانے پر اسرائیل نے حملہ کیا اور اس حملے میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران شہید ہوئے جس کے بعد ایران نے اپنا قانونی حق استعمال کیا۔
اس سلسلے میں راجہ ظفرالحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی عقلمند شخص نہیں جو صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اقدام کی حمایت نہ کرتا ہو۔
انہوں نےمزید کہا کہ ایران وہ واحد ملک ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اپنے مفادات کا بھی بخوبی دفاع کرسکتا ہے، اگر اسرائیلی حکومت نے جواب دیا تو ایران کا ردعمل سخت ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایران کے خلاف کاروائی اسرائیل کے لیے کیسی رہے گی؟ پاکستانی وزیر دفاع کی زبانی
پاکستان کے اس ممتاز سیاستدان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور آج ہم پوری دنیا میں اس حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے دیکھ رہے ہیں جو اسرائیل کے حامیوں کے لیے یہ ایک بڑا پیغام ہے کہ دنیا کے لوگ اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لبنان کی امل تحریک اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی ایران پر حملے کی صورت میں وارننگ
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں: لبنان کی جنوبی علاقے میں امل تحریک اور حزب
فروری
نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 قومی اسمبلی سے بھی منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی نیشنل
دسمبر
شرمالشیخ معاہدہ کیوں طے پایا؟
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:شرمالشیخ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ، دراصل حماس کی
اکتوبر
کیا جنگ بندی کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی؟
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے جنگی وزیر یوف گیلنٹ نے جمعرات کی شام
نومبر
لانگ مارچ، دھرنے سے کسی کی آزادی نہیں ہوسکتی۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیا
فروری
پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت
?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
دسمبر
کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب
ستمبر
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون