امریکی کانگریس خاتون کا ٹرمپ کو انتباہ، خطرناک بیان بازی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

کانگریس

?️

امریکی کانگریس خاتون کا ٹرمپ کو انتباہ، خطرناک بیان بازی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن ایلہان عمر نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ میں مقیم صومالی نژاد کمیونٹی کو کوڑا کرکٹ قرار دیا تھا۔ ایلہان عمر نے خبردار کیا کہ اس قسم کی خطرناک اور نفرت آمیز بیان بازی ٹرمپ کے حامیوں میں پرتشدد اور خطرناک رویوں کو جنم دے سکتی ہے۔

انہوں نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو میں مینیسوٹا میں سامنے آنے والے بڑے مالیاتی فراڈ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فراڈ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، مگر یہ دعویٰ کہ یہ رقم شدت پسند گروہوں کو منتقل کی گئی، بے بنیاد ہے۔ ان کے مطابق اگر واقعی ایسا کوئی مضبوط ثبوت موجود ہوتا تو استغاثہ اور عدالتیں اب تک اس کا پردہ فاش کر چکی ہوتیں۔

ایلہان عمر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ بیرون ملک دہشت گردی کے لیے استعمال ہوا تو یہ نہ صرف ایف بی آئی بلکہ پورے عدالتی نظام کی سنگین ناکامی ہو گی، اور ایسی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی شفاف تحقیقات کی حامی ہیں تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دائیں بازو کے حلقوں کی جانب سے امریکہ میں صومالی نژاد کمیونٹی کو مسلسل تنقید اور نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف مینیسوٹا میں تقریباً اسّی ہزار صومالی نژاد امریکی مقیم ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے ایک اجلاس کے دوران صومالی کمیونٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں “کوڑے” کا داخلہ جاری رہا تو ملک غلط سمت میں چلا جائے گا۔ انہوں نے براہ راست ایلہان عمر کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو “بیکار” اور “ہمیشہ شکایت کرنے والے” قرار دیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو امریکہ میں نہیں ہونا چاہیے۔

ایلہان عمر نے ان بیانات کو انتہائی قابلِ نفرت اور انسانیت سوز قرار دیا اور کہا کہ وہ خود صومالیہ سے آ کر امریکی شہری بنیں اور اب ایسے شہریوں کو کچرا کہنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی طرف سے اس سطح کی نفرت انگیز زبان نہ صرف غیراخلاقی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کو خطرناک اقدامات پر اکسا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فراڈ کے اس کیس میں کچھ صومالی نژاد افراد کے نام سامنے آنے کے بعد دائیں بازو کی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ یہ رقوم شدت پسند تنظیموں کو منتقل کی گئی ہوں گی، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی مستند عدالتی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

مشہور خبریں۔

لوگ ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آئے

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ

ایران جیسے طاقتور ملک کا جوہری پروگرام فوجی طریقے سے حل نہیں ہو سکتا: گروسی

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: رافائل گروسی، ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی

ایران یونٹی آف فرنٹ کو بحال کرنے میں کامیاب

?️ 16 جون 2026سچ خبریں: لبنان آج کل ایک ایسی حکومت کا شکار ہے جو

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جرائم میں اضافے پر گارڈین کی رپورٹ

?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: روزنامہ گارڈین نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

?️ 6 مئی 2021تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن

کورونا وائرس کے پیش نظر غیرملکی زائرین کو اس سال بھی حج کی اجازت نہیں دی جائے گی

?️ 5 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے

ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات

آشیانہ اقبال ریفرنس: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کو بری کر دیا

?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے