?️
سچ خبریں: ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت میں اگلے 48 گھنٹوں میں حملے ہوں گے اور امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں روس میں اس ملک کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پرہجوم مراکز اور غیر ضروری اجتماعات میں جانے سے گریز کریں کیونکہ شدت پسند ماسکو میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟
امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ ان اطلاعات کی نگرانی کر رہا ہے کہ انتہاپسندوں کا ماسکو میں کنسرٹس سمیت بڑے اجتماعات کو نشانہ بنانے کا عنقریب منصوبہ ہے اور امریکی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ 48 گھنٹے میں بڑے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔
وضاحت کے بغیر، بیان میں روس میں موجود امریکیوں سے کہا گیا کہ وہ چوکس رہیں اور اپ ڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا کو چیک کریں۔
روسی حکام نے ابھی تک امریکی سفارت خانے کے اس اعلان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کا یہ انتباہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان جاری کیا گیا ہے،جمعرات کو روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو طلب کیا اور سفارت خانے سے کہا کہ وہ تین امریکی حمایت یافتہ این جی اوز کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرے جن پر حال ہی میں روس میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: پیوٹن- کم ملاقات، یوکرین میں جنگ کا رخ کیسے بدلے گی؟
روسی محکمہ خارجہ نے امریکی سفارتخانے کے ان تمام ملازمین کو ملک بدر کرنے کی دھمکی بھی دی ہے جو یوکرین میں تنازعہ اور آئندہ روسی صدارتی انتخابات کے تناظر میں روسی فیڈریشن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور تخریبی مہمات نیز غلط معلومات نشر کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا
?️ 27 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے
مارچ
ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں
فروری
امریکہ میں نسل پرستانہ فائرنگ؛ 10 افراد ہلاک
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:نیویارک ریاست میں ایک فام نسل پرست شخص کی فائرنگ سے
مئی
انخلا بھی اور بمباری کی ؛افغانستان کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ ایک طرف افغانستان نے مکمل انخلا کا ڈھونگ رچا رہا
اگست
ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھاری اور نمایاں نقصان پہنچایا: سی این این
?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:سی این این کے مطابق ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں
ستمبر
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن
فروری
عبرانی میڈیا: وِٹکوف اور کشنر کو حماس کے رہنماؤں سے ذاتی طور پر بات کرنے پر مجبور کیا گیا
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا کہ وٹکوف
اکتوبر
سیاستدانوں کے خواتین کے خلاف نازیبا زبان پر قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا اظہار مذمت
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کمیشن برائے وقار نسواں (این سی ایس
نومبر