?️
سچ خبریں:نیو یارک ریاست کے نمائندے حکیم جیفریز کو امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے نئے رہنما اور نینسی پیلوسی کے جانشین کے طور پر نامزد کیا گیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک قانون سازوں نے نیویارک ریاست کے نمائندے حکیم جیفریز کو ایوان نمائندگان میں اس جماعت کے ارکان کا سربراہ منتخب کیا، 52 سالہ حکیم جیفریز اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے سیاہ فام امریکی ہیں،وہ اس عہدے پر نینسی پیلوسی کی جگہ لیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اس سال نومبر کے آخر میں کہا تھا کہ وہ ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں،پیلوسی نے کہا تھا کہ میں کانگریس میں ڈیموکریٹس کی قیادت میں دوبارہ الیکشن نہیں لڑوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سنبھالے، جس کے لیے میں انتہائی احترام کرتی ہوں، میں بہت خوش ہوں کیونکہ بہت سے لوگ یہ بھاری ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں، اس دوران پیلوسی نے کہا کہ وہ ریٹائر نہیں ہوں گی اور ایوان نمائندگان میں خدمات انجام دیتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ 82 سالہ نینسی پیلوسی موجودہ کانگریس میں ایوان نمائندگان کی سربراہ ہیں؛ لیکن 8 نومبر کو ہونے والے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دی اور اکثریت ریپبلکن پارٹی کو ملی جس وجہ سے ایوان کا اگلا اسپیکر ری پبلکن ہو گا،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں درجہ بندی کے مطابق تیسرا اہم ترین عہدہ ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد
ستمبر
صیہونی فوج میں خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا
جون
غزہ جنگ تیسرے مرحلے میں داخل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں القدس پر قابضین کے جرائم کو 9 ماہ
جولائی
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان عالمی
اکتوبر
پی آئی اے کی جانب سے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت کرایوں کا اعلان
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ایئرلائن نے حج 2023 کے لیے فلائٹ
مارچ
پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی
فروری
یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل پیٹرک
جنوری