?️
سچ خبریں:ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے متحدہ چین کی حمایت کا اعلان کیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا بین الاقوامی حقوق کے اصولوں میں سے ہے اور اسی دائرے میں اسلامی جمہوریہ ایران چین کی واحد حکومت کی حمایت کرتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اشتعال انگیزیاں عالمی امن اور استحکام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں، واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون اسپیکر ننسی پلوسی نے چینی حکام کی وارننگ کے باجود تائیوان کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ بیجنگ نے امریکی اسپیکر کے اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس اقدام کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے پلوسی کا دورۂ تائیوان اس قدر اشتعال انگیز ہے کہ خود امریکی حکام بھی اس سے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نینسی پلوسی کا ذاتی معاملہ ہے جس کا امریکی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ نے کہا کہ یہ پاگل تائیوان کیا کرنے گئی ہیں، یہ جہاں جاتی ہیں بگاڑا ہی کرتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا
?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ
اکتوبر
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر
فرانسیسی سائنسدان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؛ وجہ؟
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے ایک فرانسیسی سائنسدان کے سفری پابندی پر افسوس
مارچ
یوکرین بحران کا آغاز کرنے والا امریکہ ہے:چین
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ
جنوری
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
صیہونی میڈیا کی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامی پر کڑی تنقید
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی گروہوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں
مئی
عرب ممالک کو پھنسانے کی ایک اور صیہونی چال
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حکام نے عرب ممالک کو اپنے جال میں
جون
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب میں امریکہ اور سعودی عرب کی شرمناک شکست
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: لبنان کی نئی پارلیمنٹ کے ارکان نے آج منگل
جون