?️
سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سربراہان نے بحرالکاہل میں چین کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پیکیج کی نقاب کشائی کی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سربراہان مملکت اپنے چین مخالف اقدامات کے سلسلے میں ملاقات کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق اس ملک کے صدر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس ملاقات میں آسٹریلیا کو جوہری آبدوزیں فراہم کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
روئٹرز کے مطابق یہ کاروائی ہندوستان اور بحرالکاہل کے سمندروں میں چین کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی ہے،جو بائیڈن، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک AUKUS منصوبے کی تفصیلات کی تصدیق کرنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کا اعلان پہلی بار 2021 میں سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں امریکی بحریہ کے اڈے پر کیا گیا تھا،امریکی حکام نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا 2030 کی دہائی کے اوائل میں امریکہ سے تین ورجینیا کلاس جوہری آبدوزیں خریدے گا اور ضرورت پڑنے پر اس ملک کو مزید دو آبدوزیں فراہم کی جائیں گی۔
سہ فریقی AUKUS معاہدے میں کئی مراحل شامل ہیں، جن کی بنیاد پر آنے والے سالوں میں کم از کم ایک امریکی آبدوز آسٹریلوی بندرگاہوں میں داخل ہو جائے گی اور 2030 کی دہائی کے اواخر میں برطانوی ڈیزائن اور امریکی ٹیکنالوجی والی دیگر آبدوزیں کینبرا حکومت کو فراہم کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے کویتی ائیرلائنز پر پابندی کا عندیہ دے دیا
?️ 21 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی
ستمبر
ملالہ یوسفزئی کی عالمی رہنماؤں سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کی اپیل
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی
مئی
طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے
جنوری
حزب اللہ کے غیر معمولی حملے؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض
اکتوبر
وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے
فروری
2000 غیر ملکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: شام کے صوبہ لاذقیہ کی جانب توجہ مرکوز ہو گئی
مئی
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
امریکہ میں کتنی پاکستانی خواتین فوجی تربیت حاصل کر رہی ہیں؟
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کی
جون