امریکہ کا یوکرین سے ڈونباس سے اپنی فوج واپس بلانے کا مطالبہ 

امریکہ

?️

سچ خبریں: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ تنازع کے حل کے لیے یوکرینی افواج کے دونباس سے انخلاء پر اصرار کر رہا ہے، تاہم کیف اس آپشن کو ناقابلِ قبول قرار دیتا ہے۔ کوشنر اور وٹکاف ماسکو میں پوتین سے ملاقات کریں گے۔
تاہم انہوں نے زور دیا کہ ان کی رائے میں ایسا آپشن ممکن نہیں۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ بہت سے معاملات امریکہ اور روس کے درمیان بات چیت پر منحصر ہیں اور کیف کو واضح نتیجہ آنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔
بدھ کے روز ابوظہبی میں سہ فریقی مذاکرات کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں یوکرینی صدر کے دفتر کے سربراہ کریل بودانوف نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا روس یوکرینی افواج کے دونباس کے روس کے زیرِ کنٹرول حصے سے انخلاء کا مطالبہ کر رہا ہے۔
اس حوالے سے روسی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ولادیمیر مدینسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ قائم سیکیورٹی زون اب تک کافی وسعت اختیار کر چکا ہے اور مسلسل پھیل رہا ہے۔ مدینسکی نے یاد دلایا کہ یوکرین کے کورسک علاقے پر حملے کے بعد روسی فیڈریشن کی سرحد کے ساتھ سیکیورٹی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ زون مستقبل میں مزید پھیلایا جائے گا تاکہ ملک کو کسی خطرے سے دوچار نہ کیا جا سکے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے ہمراہ آج جمعرات کو ماسکو کا سفر کیا ہے اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات میں ابوظہبی مذاکرات کے دوران پیش کی گئی بعض تجاویز پر تفصیل سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ دونوں امریکی مذاکراہ کار روسی دارالحکومت میں ملاقات کے بعد ڈبلن جائیں گے جہاں وہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مشہور خبریں۔

میڈیا شیطانت ناکام

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے

’مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے‘، نیب ترامیم کیس میں عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

?️ 29 نومبر 2025 امریکہ نے تمام افغان شہریوں کے لیے ویزے بند کر دیے

آنروا کا انتباہ؛ غزہ میں بچوں میں شدت سے غذائی قلت 

?️ 21 اگست 2025 سچ خبریں: ادارے کے مطابق، تقریباً ایک لاکھ بچوں کے جائزے

 حماس کی امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تصدیق   

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک رہنما نے اس خبر

یوکرین کے دارالحکومت میں فائرنگ اور یرغمال بنانے کی تفصیلات

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کیف کے ایک حصے میں

متحدہ عرب امارات میں صہیونی ربی کے قاتلوں کی گرفتاری

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے