?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اپنے نمائندے کے دو ہفتے کے دورہ قطر اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن آئندہ ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا،امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ افغانستان کے لیے امریکی ایلچی ٹام ویسٹ دو ہفتے کے دورے پر امریکی وفد کی قیادت کریں گے، پرائس نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے مسائل کے علاوہ امریکہ افغانستان کے انسانی بحران سے متعلق مسائل کو بھی حل کرے گا۔
ا مریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں اہم قومی مفادات پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں داعش اور القاعدہ کے خلاف آپریشن، انسانی امداد، افغانستان کی دیوالیہ معیشت، اور امریکی شہریوں اور افغانوں کا محفوظ انخلاء جو امریکہ کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں،جیسے موضوعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا تھا کہ ان کا ملک داعش کے حملوں میں اضافے اور افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی پر شدید فکر مندہے، تھامس ویسٹ نے برسلز میں یہ ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ طالبان افغانستان میں داعش کو شکست دیں۔
افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس وقت طالبان کے ساتھ انٹیلی جنس مذاکرات کے ایک اور دور کی تیاری کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور قطر کے شہر دوحہ میں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے
مئی
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
ایران امریکہ کا ازلی دشمن: امریکی جنرل
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکی مسلح افواج کے سربراہ نے ایران اور دیگر تین ممالک
اپریل
روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں
جون
ہتھیاروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی پر سائبر حملہ
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک روسی ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین
اگست
بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 9 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا
اپریل
غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے
فروری
جولان کی پہاڑیوں پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے؛اسرائیل کا اعلان !
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ
جون