?️
امریکہ نے سوڈان کی جنگ کے لیے کلمبیائی جنگجو بھرتی کرنے والا نیٹ ورک پابندیاں عائد کر دیں
امریکی وزارتِ خزانہ نے ایک ایسے بین الاقوامی نیٹ ورک کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ کلمبیائی شہریوں کو سوڈان کی خانہ جنگی میں لڑنے کے لیے بھرتی کر رہا تھا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق منگل کے روز چار افراد اور چار اداروں پر پابندیاں عائد کی گئیں جو مبینہ طور پر جنگ زدہ ملک سوڈان میں متحارب گروہوں کے لیے جنگجو بھرتی کرنے میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ نیٹ ورک، جو زیادہ تر کلمبیا کے شہریوں اور کمپنیوں پر مشتمل ہے، سابق کلمبیائی فوجیوں کو بھرتی کرتا ہے اور حتیٰ کہ بچوں سمیت دیگر افراد کو تربیت دیتا ہے تاکہ وہ سوڈان میں باغی گروہ ’ریپڈ سپورٹ فورسز‘ (RSF) کی جانب سے لڑ سکیں۔
وزارتِ خزانہ کے معاون سیکریٹری برائے دہشت گردی و مالیاتی انٹیلیجنس جان ہرلی نے کہا کہ ’’ریپڈ سپورٹ فورسز بارہا ثابت کر چکی ہے کہ وہ عام شہریوں، حتیٰ کہ کم سن بچوں کو بھی نشانہ بنانے سے نہیں ہچکچاتی۔ ان کی یہ تشدد آمیز سرگرمیاں نہ صرف تنازع کو طول دیتی ہیں بلکہ پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں، جس سے دہشت گرد گروہوں کے لیے جگہ بن رہی ہے۔‘‘
امریکی حکومت کے مطابق یہ نیٹ ورک اس خانہ جنگی کو مزید بھڑکا رہا ہے جسے واشنگٹن ’’دنیا کا بدترین جاری انسانی بحران‘‘ قرار دیتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ واشنگٹن 12 ستمبر کے مشترکہ اعلامیے کے اصولوں پر قائم ہے، جس میں سودان میں تین ماہ کی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، پھر مستقل فائر بندی اور آخرکار ایک شفاف عبوری عمل کے ذریعے غیر عسکری، آزاد حکومت کے قیام کی حمایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں تمام بیرونی فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ متحارب گروہوں کو کسی قسم کی مالی یا عسکری مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔
امریکا کے نئے فیصلے کے تحت پابندیوں کا سامنا کرنے والے تمام افراد اور اداروں کے اثاثے اور مفادات امریکا میں یا امریکی شہریوں کے کنٹرول میں بلاک کر دیے جائیں گے۔ اسی طرح وہ تمام ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آئیں گے جن میں ان افراد کا 50 فیصد یا اس سے زیادہ حصہ ہے۔
سودان میں اپریل 2023 سے جاری فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں نے اب تک ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور لاکھوں افراد کو ملک کے اندر بے گھر کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی آبادی اب بھی نسل کشی کا شکار
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ
دسمبر
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر
?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا
اگست
امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے پر امریکی سنیٹر کا رد عمل
?️ 24 جون 2026سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سنیٹر نے ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے
جون
Perfect places to watch the sunrise in Bali while you honeymoon
?️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
نیتن یاہو کو آسٹریلیا کا سخت ردعمل؛ طاقت کی پیمائش بچوں کے قتل سے نہیں ہوتی
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کی
اگست
پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔وزیر داخلہ
?️ 8 جون 2022اسلا م آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ نے عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کی پیشکش کردی۔
جون
واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا
?️ 7 جون 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ نے ملٹی ڈیوائس فیچر جلد متعارف
جون