امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش

امریکہ

?️

سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار پھیلائے جانے اور حقائق کی مخلتف انداز میں عکاسی کرنے کی وجہ سے اپنے ملک کے لوگوں میں تفرقے کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ میں طبقاتی اور بکھرے ہوئے میڈیا نے امریکیوں میں ایسی تقسیم پیدا کر دی ہے کہ وہ مشترکہ فہم کی بنیاد پر متنازعہ معاملات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی کھو چکے ہیں۔

رشیا ٹودے ویب سائٹ کے مطابق، براک اوباما نے سی بی ایس مارننگز نیوز ایجسنی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ ہمارے لوگوں کی گفتگو میں اعلیٰ سطح کی تقسیم ہے، جس کی ایک وجہ امریکی میڈیا کی تقسیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکہ میں صرف تین بڑے نیوز چینل تھے تو امریکی عوام سمجھ سکتے تھے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط اور کیا حقیقت ہے اور کیا نہیں لیکن آج جو چیز مجھے سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے میڈیا کی کثرت کی وجہ سے مختلف حقائق کو قبول کر لیا ہے۔

براک اوباما کے مطابق امریکیوں کی پچھلی نسلیں سیاسی فیصلوں پر اختلاف کے باوجود حقائق کے مشترکہ نقطہ نظر کی بنیاد پر مسائل کا مقابلہ کر سکتیں تھی، اوباما نے اپنا ایک ہدف بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کو حقائق کے مشترکہ سیٹ پر مبنی مشترکہ گفتگو کی طرف لوٹنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کورونا وائرس کے

وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور

بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔ مراد علی شاہ

?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ

عبرانی میڈیا تجزیہ: ہیکر کا انکشاف بینیٹ کی سیاسی زندگی کو ختم کر سکتا ہے

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم کا سیل فون ہیک ہونے کا

اردن: بن گور کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی نورمقدم کیس میں جسٹس باقر نجفی کے ریمارکس کی شدید مذمت

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے

بھارت کی دھمکی، سکھوں کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان، پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ

امریکہ نے سعودی عرب اور کویت کو 2.5 بلین ڈالر کے میزائل ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً 1.96 ارب ڈالر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے