امریکہ میں ایک بار پھر ہمارا پیسہ ضائع ہوا: عبرانی میڈیا

عبرانی میڈیا

?️

سچ خبریں: اسرائیلی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق صہیونی لابی (آئی پیک) کی امریکہ میں اپنے امیدوار کو کامیاب کرانے کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوگئیں، اور عائشہ وہاب کیلیفورنیا ریاست سے امریکی سینیٹ میں پہلی مسلمان خاتون کے طور پر منتخب ہوگئیں۔
کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ کی ترقی پسند ڈیموکریٹ رکن عائشہ وہاب نے اس ہفتے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کے رکن ایرک سوولول کی خالی نشست کے لیے صیہونی لابی آئی پیک کی حمایت یافتہ اعتدال پسند ڈیموکریٹ میلیسا ہرناندز کو شکست دے کر ایک اہم سیاسی کامیابی حاصل کی ہے۔
سوولول گزشتہ اپریل میں جنسی بدعمتی کے الزامات کے تحت اچانک مستعفی ہوگئے تھے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق، وہاب سوولول کی مدتِ ملازمت کے اختتام تک اس نشست پر براجمان رہیں گی۔
وہاب نے جون کے ابتدائی انتخابات میں ۴۳ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے اور کیلیفورنیا کے چودھویں ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کے لیے پہلی امیدوار تھیں۔
تاہم، اس ہفتے کے انتخابی نتائج توقع سے زیادہ قریب تھے اور یہ مقابلہ دو دن تک متنازعہ (صہیونی حلقوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں ردوبدل کے لیے دباؤ اور مداخلت کی وجہ سے) اور شدید رہا، جبکہ مقامی انتخابی حکام نے جمعرات تک ووٹوں کی گنتی جاری رکھی۔
معاریو کے اعتراف کے مطابق، انتخابی مہم کے آخری دنوں میں متعدد پولیٹیکل ایکشن کمیٹیز (PACs) جن میں سے دو کا تعلق براہ راست اسرائیل نواز لابی گروپ آئی پیک (AIPAC) سے تھا، نے سان فرانسسکو کے مضافاتی ووٹروں کو نشانہ بنانے والی ایک مہم میں ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر لاکھوں ڈالرز خرچ کیے۔ آئی پیک کی مرکزی تنظیم نے اکیلے تقریباً ۲.۵ ملین ڈالر خرچ کیے، جن میں سے بیشتر رقم اس سینیٹر کے خلاف اور وہاب کی بدنامی کے لیے اشتہارات پر صرف کی گئی۔
ان اشتہارات میں اسرائیل کا کوئی ذکر نہیں تھا، بلکہ انہوں نے وہاب پر بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قوانین میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگا کر حملہ کیا۔
کسی بھی امیدوار نے خارجہ پالیسی کو اپنی مہم کا مرکزی موضوع نہیں بنایا، تاہم یہ مقابلہ ڈیموکریٹک ابتدائی انتخابات کے سلسلے کی ایک اور کڑی بن گیا، جو ترقی پسند دھڑے اور مرکزی پارٹی قیادت کے درمیان اسرائیل کے حوالے سے موقف پر ایک پراکسی جنگ تھی۔ وہاب کی فتح اس ماہ مشی گن میں آئی پیک کی بھاری شکست کا اضافہ ہے، جہاں اس کمیٹی نے ایک اور امیدوار عبدالسید کو شکست دینے کے لیے ۳۲ ملین ڈالر خرچ کیے تھے۔ یہ اس لابی کی بھاری اخراجات کے باوجود کم ہوتی ہوئی نفوذ کی ایک اور علامت ہے۔
۳۹ سالہ وہاب، جو کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ میں پہلی مسلمان خاتون ہیں، سے گزشتہ جولائی میں پوچھا گیا تھا کہ کیا غزہ میں جاری صورتحال نسل کشی ہے، تو انہوں نے فوری طور پر مثبت جواب دیا۔ اس کے برعکس، ۵۱ سالہ ہرناندز سے اسی سوال پر کہا کہ اسرائیل کو حماس کے اکتوبر ۲۰۲۳ کے حملے کے بعد اپنے دفاع کا حق حاصل ہے (یہ صہیونیوں کا فلسطینی عوام کی جائز مزاحمت کو دیا گیا ایک گمراہ کن نام ہے)، تاہم انہوں نے اشارہ کہ غزہ کی پٹی میں تباہی بہت زیادہ حد تک پہنچ چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے

وزیر خارجہ، مفتی منیب کا معاہدے کی تفصیل بتانے سے انکار

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی

کیا تحریک تحفظ آئین پاکستان اتحاد اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن

ناٹو کی سرگرمیاں قطب شمالی کو تنازعے کے میدان میں بدل سکتی ہیں: روس

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں: روسی سفیر برائے بیلجیئم، دنیس گونچار نے خبر رساں ادارے

امریکہ آبنائے ہرمز کو طاقت کے زور پر کیوں نہیں کھول سکتا؟ الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ 

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی ایک جامع رپورٹ میں واشنگٹن کے اس دعوے پر

برطانیہ کا اسرائیلی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرنے کا اعلان 

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: برطانوی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے

ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے