🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے مسئلۂ فلسطین اور صیہونی حکومت کے حوالے سے امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اب اس مسئلے میں غیر جانبداری سے کام نہیں لے رہا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے فلسطین کے تنازع اور صیہونی حکومت کے بارے میں امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کی۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع میں ہمارے امریکی دوستوں کا دوہرا معیار واضح طور پر عیاں ہے۔
ویسیلی نیبنزیا نے مزید کہا کہ امریکہ حقیقی سیاسی دنیا کو معاشی دنیا سے بدل کر اپنی یکطرفہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ زمینی حالات کی خرابی کو پلٹایا جا سکے،مڈل ایسٹ گروپ آف فور (اقوام متحدہ، امریکہ، یورپی یونین اور روس) کے اقدامات میں رکاوٹیں ڈال کر، امریکہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی ضد کر رہا ہے اور فلسطین کے مسائل کے منصفانہ حل کو نظرانداز کر رہا ہے۔
نیبنزیا نے یہ بھی اشارہ کیا کہ یہاں بنیادی تضاد یہ ہے کہ واشنگٹن – وہ پارٹی جو مشرق وسطی میں تنازعات کے حل کے عمل کا واحد حامی ہونے کا دعوی کرتی ہے – طویل عرصے سے مکمل غیر جانبداری اور بے طرفی کھو چکی ہے جو ایک عادل ثالث کی لازم و ملزوم دو خصوصیات ہیں۔
روس کے مستقل نمائندے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کی سابقہ حکومت کا بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ اور گولان کی پہاڑیوں پر تل ابیب کی حاکمیت سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اہم قراردادوں کے ساتھ امریکہ کے عزم سے متصادم ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے
مارچ
وعدہ خلافی امریکہ کی ہمیشگی عادت
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:امریکی تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
فروری
امریکہ نائیجر سے اپنی فوجیں کیوں نکال رہا ہے؟
🗓️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے اعلان کیا کہ امریکہ
ستمبر
یمن میں سعودی اتحاد کی جارحانہ بمباری؛12 افراد شہید
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی
جنوری
بلوچستان: خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے اقدامات، ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
🗓️ 27 نومبر 2024 کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے
نومبر
شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر
جولائی
کورونا: ملک بھرمیں مزید 49 مریض انتقال کرگئے
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید49
فروری