?️
سچ خبریں:شام کے ایک سکیورٹی ذرائع نے ابو بکر البغدادی کے بھائی کو داعش دہشت گرد گروہ کا نیا خلیفہ منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کے بھائی کو اس گروپ کا نیا خلیفہ مقرر کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اس ذریعہ نے کہا کہ داعش کے نئے خلیفہ جمعہ عواد ابراہیم البدری ابو محمد الجولانی کے نام سے جانے جاتے ہیں ، اس کا موجودہ لقب ابو الحسن الہاشمی القریشی ہے اور ابوبکر البغدادی کا بھائی ہے۔
اس ذریعے کے مطابق وہ ماضی میں مختلف عہدوں پر فائز رہا ہے جن میں سب سے اہم داعش کی ایڈوائزری کونسل کی سربراہی ہے، کہا جاتا ہے کہ ابوبکر البغدادی 2019 میں امریکی فورسز کے ایک آپریشن میں مارا گیا تھا۔
ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ کتے کی طرح روتے ہوئے مارا گیا، تاہم ٹرمپ یہ بھول گئے کہ ان کتے کو امریکہ ہی نے پالا تھا اوراپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے عراق اور شام میں چھوڑا تھا لیکن مزاحمتی تحریک نے ان مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا نیز داعش کو بھی نیست و نابود کر دیا۔


مشہور خبریں۔
انتخابی فضا بنانے کیلئے عمران خان کی پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ووٹرز کو متحرک کرنے کی ہدایت
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون
ستمبر
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری
یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ہوئی اڈے پر حملہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب
جون
ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا اپنے ملک کے دشمنوں کو خطرناک انتباہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواد کے سربراہ نے ایران کے دشمنوں کو انبتاہ
جون
خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے
?️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن
مارچ