سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسیویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام نے عظیم الشان اور منفرد انداز میں جشن کا انعقاد کیا۔
آج سے 42 برس قبل ایران میں 2500 سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا اور سرزمین کو سامراجی طاقتوں خصوصا امریکہ کی بالادستی سے نجات ملی اور ایران میں ایک ایسا نظام وجود آیا جس نے لاشرقیہ لاغربیہ کا نعرہ لگا کر دنیا بھر کی حریت پسند اقوام کو سر اٹھا کر چلنے کا عزم عطا کیا۔آج ملت ایران ماضی کی طرح ایک بار پھر اسلامی انقلاب کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے ریلیوں میں شرکت کی،البتہ اس بار کی ریلیاں گزشتہ برسوں کی ریلیوں اور جلوسوں سے قدرے مختلف تھیں، ماضی کے برخلاف لوگوں نے موٹر سائیکلوں اور اپنی ذاتی گاڑیوں کے ذریعے ان ریلیوں ميں شرکت کی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر دارالحکومت تہران سمیت سارے ملک میں اسی طرح کی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سال کی ایک خاص بات جشن انقلاب میں نئی نسل کی بھرپور مشارکت ہے جس کے بارے میں مغربی میڈیا میں ہمیشہ یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ایران کی نئی نسل اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام سے دور ہو رہی ہے۔
آج کی موٹر سائیکل اور کار ریلیوں کے ذریعے ملت ایران نے ساری دنیا کو جو پیغام دیا ہے وہ یہ ہے ملت ایران بدستور اسلامی انقلاب اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرتی رہے گی اور کسی قیمت پر اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کو کامیاب نہيں ہونے دے گی،اس موقع صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے سبھی کو اسلامی انقلاب کی بیالیسویں بہار کی آمد کی مبارکباد پیش کی اور عوام کے پر جوش جشنِ انقلاب کو، انقلاب دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کے لئے شکست سے تعبیر کیا،واضح رہے کہ گزشتہ شب ایرانی عوام نے سنہ 1979 کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور اسلامی امنگوں سے اپنی وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت ممنون حسین انتقال کر گئے
جولائی
صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے مصری فوجی کی نئی تفصیلات
جون
عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
مارچ
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اقدامات یکسر مسترد کردیئے
مئی
پورا مغرب ماسکو کے ساتھ برسر پیکار
اگست
وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
دسمبر
طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات
ستمبر
بیٹی کی پیدائش کے بعد قسمت کھل گئی، کام ملنے لگا، آسانیاں ہوگئیں، جنید نیازی
فروری