اسرائیلی وزیر جنگ کا حماس رہنماؤں کو دھمکی آمیز انتباہ

حماس

?️

سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے فلسطین سے باہر مقیم حماس تحریک کے رہنماؤں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدہ لباس پہننے والےرہنما بھی کسی تحفظ کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کے حملوں میں حماس کے درجنوں فوجی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں کمانڈروں کو ہلاک کیا ہے۔ ان حملوں کا مقصد ہمارے فوجیوں پر حملے اور قیدیوں کی لاشوں کی واپسی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی کا جواب دینا تھا۔
حماس کے باہر مقیم رہنماؤں کو براہ راست خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہجو لوگ سوٹ پہنتے ہیں، ان کے لیے کوئی تحفظ نہیں ہوگا۔ حماس کا کوئی بھی رہنما محفوظ نہیں ہے، اور جو بھی ہمارے فوجیوں کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اسے کاٹ دیا جائے گا۔
ا
نہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فوج کو حماس سے وابستہ ہر ہدف کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے منگل کی شام غزہ پر بڑے پیمانے پر فضائی اور توپخانے کے حملے کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

منی لانڈرنگ مقدمات کے اندراج کیلئے قواعد جاری

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی

شام کے نئے حکمران صیہونی جارحیت کے دباؤ میں ، بحران بڑھنے کا خدشہ: الجزیرہ

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام  کے خلاف خصوصاً

یمن میں ایک جامع سیاسی حل پر اردن کا زور

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:    اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے بحرینی

قطر کا صیہونی ریاست اور امریکہ کو اہم پیغام

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو

امریکی سینیٹ حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے میں ایک بار پھر ناکام

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب

سعودی عرب کی صنعا کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر بمباری

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے کئی بار محصور صنعا کے ہوائی اڈے کو

PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں

یوکرائن حکومت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے