اسرائیلی قیدیوں کا تابوت 7 اکتوبر کی شکست کی نشانی

اسرائیلی

🗓️

سچ خبریں: اسرائیلی مصنف ایلون عیدان نے عبرانی اخبار Haaretz کے اداریے میں لکھا ہے کہ یہ صورتحال نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے ان لوگوں کو چھوڑنے اور انہیں بھول جانے کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہی اسرائیلی رائے عامہ پر حاوی ہونے والا شدید غم صرف 7 اکتوبر کو ہی نہں ہوا بلکہ اس کے بعد کے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں بھی جاری رہا اور اس کی وجہ حکومت کی پیش رفت اور صورتحال سے  بے توجہی ہے۔
اس اسرائیلی مصنف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل درآمد پر اصرار کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ آج تل ابیب میں جو تابوت آرہے ہیں وہ فیصلے کرنے میں حکام کی نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ فلسطینی مزاحمت نے آج غزہ کی پٹی میں مارے گئے چار صہیونی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ قیدی صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں مارے گئے۔
غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی پیش کش کے طور پر حماس نے جمعرات کو چار صہیونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بیباس خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ صہیونی قیدیوں کی باقی لاشیں معاہدے کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے چھٹے ہفتے میں پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے ہفتے کے روز حماس 6 زندہ صہیونی قیدیوں کو رہا کرے گی جن میں ہشام السید اور ابراہم مینجسٹو شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:    صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ

ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات

🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی

طالبان پر تنقید کرنے والا یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان پر

پاکستان نے بھارت میں زیرحراست کشمیری قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا

🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ

صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

🗓️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل

سینئر ججز کی ججوں اور بیوروکریٹس کی پروموشن میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کی مخالفت

🗓️ 22 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) عدلیہ کے دو سینئر ججز نے ججز

سیاسی رہنما کیسے رہا ہو سکتے ہیں؟؛عمر ایوب کی زبانی

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم سے

کینیڈین پارلیمنٹ کی مظاہروں کو کچلنے میں اس ملک کے وزیر اعظم کی حمایت

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈین پارلیمنٹ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے اپنے ہنگامی اختیارات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے