?️
اسرائیلی جیلیں گواتنامہ جیسی ہیں:اسرائیلی سپریم کورٹ
صہیونی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی سپریم کورٹ کے ججوں نے ایک خفیہ سماعت میں اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی ایتامار بن گویر پر سخت تنقید کی ہے کیونکہ وہ ریڈ کراس کو فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر رہا ہے۔
جج اسحاق عامیت نے اسرائیلی جیلوں کو بدنام زمانہ گوانتانامو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا دنیا یہ کہتی ہے کہ اسرائیلی جیلیں گوانتانامو ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کو بھوکا رکھا جاتا ہے اور درجنوں قیدی عملاً موت کے دہانے پر ہیں۔
ایک اور جج دفنا باراک ارز نے کہا کہ کئی فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ تک یہ نہیں جانتے کہ ان کے عزیز اسرائیل کی کس جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریڈ کراس کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔
حال ہی میں ایک سول رائٹس گروپ نے اسرائیلی عدالت میں درخواست دی تھی کہ فلسطینی قیدیوں پر بدترین حالات مسلط کیے جا رہے ہیں اور ریڈ کراس کو ملاقات کی اجازت نہ دینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سکیورٹی اہلکار فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج کا نام جنگی علاقوں میں جنسی تشدد کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
گوترش نے اپنے خط میں کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو اسرائیلی جیلوں تک رسائی نہیں دی گئی جس سے ثبوت جمع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جنسی تشدد روکے، تمام الزامات کی تحقیقات کرے اور عالمی مبصرین کو جیلوں تک رسائی دے۔
چند روز قبل وزیر داخلہ بن گویر نے مشہور فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی قید تنہائی میں موجودگی کے دوران اس پر حملہ کیا اور اسے گالی گلوچ کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اس واقعے کی ویڈیو پھیلا کر اس غیر اخلاقی حرکت پر فخر بھی کیا۔
فلسطینی حکام نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، ریڈ کراس اور عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ان جرائم کو روکا جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور فلسطینی قیدیوں پر بدترین جسمانی و ذہنی تشدد کے ساتھ ساتھ بھوک اور طبی سہولیات کی محرومی جیسے غیر انسانی مظالم ڈھا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ
نومبر
امریکہ اور اسرائیل جارحیت کو روکے بغیر صہیونی قیدیوں کی واپسی کے خواہاں
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی
مارچ
حکومت نے سقوط ڈھاکا سے سبق نہیں سیکھا، 1971 کی طرز پر طاقت چھینی. شیخ وقاص اکرم
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص
نومبر
غزہ میں انسانی سرگرمیوں کے مکمل انہدام کا خطرہ
?️ 19 دسمبر 2025 غزہ میں انسانی سرگرمیوں کے مکمل انہدام کا خطرہ غزہ میں
دسمبر
اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی آبادکاروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ
ستمبر
پاک-روس دوستی اور افغانستان میں قیام امن کے لیئے روس کی کوششیں
?️ 11 اپریل 2021(سچ خبریں) طویل افغان جنگ لاکھوں انسانوں کو نگلنے اور لاکھوں لوگوں
اپریل
ہمیں امریکی مدد کی نہیں احترام کی ضرورت ہے:روسی سفیر
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے روس اور امریکہ کے
جولائی
عمان میں شہید ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عمان میں
جولائی