اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ:عرب لیگ

عرب ؛یگ

?️

اسرائیل کا سومالی لینڈ کو تسلیم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ:عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اسرائیل کی جانب سے علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز، ناقابلِ قبول اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

 ابوالغیط نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ اسرائیلی اقدام کی سخت مخالفت کرتی ہے، کیونکہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصول پر واضح حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سومالی لینڈ کو یکطرفہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا صومالیہ کے داخلی معاملات میں ناقابلِ قبول مداخلت ہے اور یہ ایک خطرناک روش ہے جو علاقائی اور عالمی استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اسرائیل، جو پہلے ہی فلسطینی عوام اور ہمسایہ ممالک کے خلاف سنگین بین الاقوامی خلاف ورزیوں کا مرتکب رہا ہے، اب اس اقدام کے ذریعے ایک عرب اور افریقی ملک یعنی صومالیہ کی خودمختاری پر بھی حملہ آور ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعے کے روز باضابطہ طور پر سومالی لینڈ کو ایک خودمختار اور آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

اس اقدام کے ردِعمل میں مصر، ترکی، جبوتی، صومالیہ، خلیج تعاون کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت متعدد ممالک اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں نے اسرائیل کے اس یکطرفہ فیصلے کو فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سومالی لینڈ نے 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تک اسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود یہ خطہ انتظامی، سیاسی اور سیکیورٹی امور میں خود کو ایک الگ اکائی کے طور پر چلاتا آ رہا ہے، جبکہ صومالیہ کی مرکزی حکومت وہاں مکمل کنٹرول قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

صومالیہ کی حکومت سومالی لینڈ کو ملک کا اٹوٹ حصہ قرار دیتی ہے اور اس خطے کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے صاف انکار کرتی ہے۔ صومالی حکام کے مطابق سومالی لینڈ کے ساتھ کسی بھی قسم کا براہِ راست لین دین یا تعلق صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔

مشہور خبریں۔

14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں

?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ

سیلاب کے بعد مالیاتی دباؤ، حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے

یوم استحصال کشمیر؛ قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور

?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ: وکلا کوعمران خان سے ملنے کی اجازت، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

پاکستان: اسرائیل کا غزہ سے مکمل انخلاء دیرپا امن کے لیے شرط ہے

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے اس بات

صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں:حریت کانفرنس

?️ 16 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے