اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے

دلدل

?️

اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے
اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مفاد پرست ڈھانچہ قرار دیا ہے جو شہریوں کی جان سے زیادہ اپنی سیاسی بقا کو ترجیح دیتا ہے۔
اسرائیلی روزنامہ معاریو کے مطابق بینیٹ نے اتوار کی شب اپنے بیان میں کہا کہ حکومت موجودہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے اور سماج میں جان بوجھ کر تقسیم پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کابینہ اپنے دونوں بڑے اہداف میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نہ تو تمام مغویوں کو واپس لا سکی اور نہ ہی حماس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔
بینیٹ کے مطابق حکومت نے ایسے اہداف متعین کیے ہیں جو براہِ راست شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ اس پالیسی کے نتیجے میں نہ صرف اسرائیلی ریزرو افواج سخت دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ ان حالات میں اسرائیل عملی طور پر ایک دلدل میں پھنس گیا ہے۔
سابق وزیرِاعظم نے مزید انکشاف کیا کہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے حکومت پھر سے سماج میں تفرقہ ڈالنے کی پرانی پالیسی پر اتر آئی ہے۔ ایک طرف عوامی رائے کو اس جانب موڑا جا رہا ہے کہ وہ مغویوں کی حمایت کریں لیکن یہ عمل مزید ہلاکتوں اور حماس کی تقویت کا باعث بن رہا ہے۔ دوسری جانب ایک طبقے کو یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ مغویوں کے انجام پر زیادہ توجہ نہ دی جائے، جس سے براہِ راست حماس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
بینیٹ کا کہنا تھا کہ جب تک یہ دو متضاد بیانیے اسرائیلی معاشرے میں سرگرم رہیں گے، موجودہ کابینہ اپنے مسلسل ناکامیوں اور شکستوں سے جواب دہی سے بچی رہے گی۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر نے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور

ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام

صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ

مسجد الاقصی پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے

یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے

آئزن کوٹ کابینہ تشکیل دینے میں مصروف؛ کیا نیتن یاہو کا دور ختم ہوا ؟

?️ 10 نومبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاہو کے اتحاد کی شکست

 نور بخاری کا ڈپریشن سے نکلنے کے لئے مداحوں کو اہم مشورہ

?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن

 20 سالہ فلسطینی قیدی صہیونی جیل میں شہید 

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے