?️
سچ خبریں:ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے غزہ میں صیہونیوں کے رویے کو نسل کشی کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت انسانی امداد کو جبری نقل مکانی کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انسانی امدادی تنظیم (Doctors Without Borders) نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں غیر انسانی طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہے، اور اس طرز عمل کو تنظیم نے نسل کشی کے دائرے میں شمار کیا ہے۔
لبنانی چینل المیادین کے مطابق، Doctors Without Bordersنے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل گزشتہ 19 ماہ سے فلسطینیوں کے خلاف مسلسل غیر انسانی اقدامات کر رہا ہے، بالخصوص ان فلسطینیوں کے خلاف جو انسانی امداد کے منتظر ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تحت بنائی گئی خوراک کی تقسیم کی موجودہ اسکیم ایک ناکام منصوبہ ہے، جس کی ابتداء ہی تباہ کن اور غیر مؤثر طریقے سے ہوئی۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے امدادی سامان کی تقسیم کے لیے ایک خطرناک طریقہ اختیار کیا ہے، امداد کو دانستہ ان علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں غیر مسلح شہریوں کو زبردستی جمع کیا جا سکے، جس سے مزید انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔
تنظیم کے مطابق، صیہونی انسانی امداد کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جبراً ہجرت پر مجبور کیا جا سکے،یہ حکمت عملی صیہونی منصوبے کا حصہ لگتی ہے جس کا مقصد غزہ کی آبادی کو نسلی صفایا کی پالیسی کے تحت نکال باہر کرنا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک فلسطینی شہریوں کو کیا سمجھتے ہیں؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے آج سلامتی
نومبر
صہیونی فوج کی صور اور جنوبی لبنان کےعلاقوں پر بمباری
?️ 10 جون 2026سچ خبریں: صہیونی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے صور شہر
جون
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ ابہام کا شکار
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین رہنما محمود المرداوی نے قاہرہ 24 مصری اڈے کے ساتھ
جنوری
’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ
?️ 12 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے
اپریل
اسرائیل مزاحمتی تحریک کے انتقام سے خوفزدہ ہے:صیہونی میڈیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:نابلس میں مزاحمتی فورسز کے ایک کمانڈر کی شہادت کے بعد
اگست
نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کی عکاسی
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن
دسمبر
فرانسیسی ریفائنریوں میں ہڑتال سے پٹرول پمپ تشنہ
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجی پر ہڑتال کے 9ویں دن
اکتوبر
اقوام متحدہ نے یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کی: روس
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں: روسی مندوب کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے دوہرے اقدام
مارچ