?️
سچ خبریں:اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے پہلے مرحلے کی تبادلہ معاہدے کے تحت رہائی پانے والی فلسطینی خواتین قیدیوں نے اسرائیلی جیلوں میں پیش آنے والی اذیت ناک تجربات بیان کیے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں صیہونی جیل سے رہائی پانے والی فلسیطنی خاتون قیدی آدم ہدرہ نے جیل کے حالات کو انتہائی مشکل اور غیر انسانی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی
انہوں نے جیل کے عملے کی جانب سے طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور بزرگ قیدیوں کو دوا سے محروم رکھنے جیسے واقعات کا ذکر کیا۔
ایک اور فلسطینی خاتون قیدی سماح جحاوی نے بتایا کہ یہ ان کا دوسرا تجربہ تھا جب انہیں گرفتار کیا گیا اور وہ مختلف قسم کی اذیتوں اور جبر کا شکار ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں خواتین قیدی طبی غفلت کی وجہ سے سنگین حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔
6 ماہ تک اسرائیلی جیل میں رہنے والی شیما رمضان نے بتایا کہ ان کی سزا کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا اور صرف چند گھنٹے قبل انہیں معلوم ہوا کہ انہیں پہلے مرحلے میں آزاد کیا جائے گا۔
ایک اور خاتون قیدی رولا حسنین کی بہن نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان کی بہن انتہائی تھکن اور جیل میں دباؤ کے باعث بیمار ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل کے دوران کسی قسم کی طبی توجہ نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے ان کی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی جیل سے رہا ہونے والی فلسطینی خواتین کی یہ کہانیاں اسرائیلی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جیل کے عملے کی بے حسی کو نمایاں کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی غیر انسانی صورتحال
قابل ذکر ہے کہ طبی سہولیات کی کمی اور قیدیوں پر ذہنی و جسمانی جبر نہ صرف انسانی وقار کی پامالی ہے بلکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔
مشہور خبریں۔
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں
مارچ
آباد کار خواتین کی صہیونی ہوٹلوں میں عصمت دری
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے ایک نئے انکشاف میں بتایا ہے کہ Knesset
فروری
بلوچستان: آوران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
?️ 25 فروری 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع آوران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے
فروری
تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کیا گیا
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: پیرس میں احتجاجی مظاہروں میں فرانسیسی حکومت کے تین مشیروں
ستمبر
گارڈین: ٹرمپ کی تجارتی جنگ برازیل اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے:
مئی
شہباز شریف کا شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم
?️ 8 مئی 2022ہنزہ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر سے پانی کے
مئی
بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے برطانوی صحافی کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے
اگست
لیگی رہنماؤں میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے: اسدعمر
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ
جنوری