?️
سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے بعد، تل ابیب نے اب سیاحت کی آڑ میں شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
صیہونی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی سیاحتی کمپنی ترانوا نے شام میں قابض دہشت گرد گروپوں کو ایک غیرمعمولی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت دونوں ریاستوں کے درمیان سیاحتی تعاون کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت شام کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟اقوام متحدہ میں دمشق کے نمائندے کا بیان
یہ تجویز صیہونی اسکالر مردخائی کیدار کے بیان کے بعد سامنے آئی، جس نے کہا کہ اس کے شام پر قابض دہشت گردوں سے اچھے تعلقات ہیں، کیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ ان دہشت گرد گروہوں نے دمشق اور تل ابیب میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ترانوا کمپنی کے سربراہ ڈیوڈ کلمن نے بتایا کہ اس نے شام کے سیاحتی دفاتر کی تنظیم کے سربراہ سے رابطہ قائم کیا ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ شام کے تاریخی مقامات اور لاذقیہ و طرطوس کے خوبصورت ساحل صیہونی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر سکتے ہیں جس سے سالانہ ہزاروں صیہونی سیاح شام کا رخ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، اسرائیل نے زمینی اور فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کی آڑ میں شام کے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ
قابل ذکے ہے کہ صیہونی ریاست سیاحت کے پردے میں شام میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے اور علاقائی جغرافیے کو تبدیل کرنے کی مہم چلا رہی ہے، یہ منصوبہ نہ صرف شام کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے بلکہ خطے کے استحکام کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
مشہور خبریں۔
چین نے بھی دھتکارا اسرائیل کو
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دورہ بیجنگ کے اعلان کے ساتھ ہی، مشرق
جولائی
صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر
اگست
کسی کے دباؤ میں آنے کے بغیر ریاست کی رٹ قائم ہے: شیخ رشید
?️ 21 اپریل 2021اسلا آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے بحیرہ احمر
جنوری
نیتن یاہو اقتدار کے لالچی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بنجمن نیتن یاہو کے سابق
ستمبر
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست
غزہ کی پٹی میں خوفناک نسل کشی/ کچھ خاندان دنیا سے غائب ہو رہے ہیں:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا
جون
فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے
?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
اکتوبر