?️
سچ خبریں: عالمی چرچ کونسل نے غزہ میں امن کی بحالی اور فلسطینیوں کی تکالیف کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی رجیم کی طرف سے غزہ کی پٹی میں گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری وحشیانہ انداز میں فلسطینیوں کی نسل کشی نے دنیا بھر کے ہر آزاد منش انسان کے دل کو دکھایا ہے، اس بناء پر دنیا بھر میں ہر جگہ لوگ اپنے مذہبی یا ثقافتی سے قطع نظر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
اس سلسلے میں، عالمی چرچ کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام فریقین سے فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے پرعزم ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔
عالمی چرچ کونسل نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں غیر فوجیوں کے قتل عام پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے محصور عوام کو تکالیف کا سامنا اس لیے ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیاں بے قاعدہ ہیں اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں اور اخلاقیات کا احترام نہیں کیا جاتا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا قیام ان درد و رنج کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے اور غزہ کی تمام سرحدوں سے انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ تمام فلسطینیوں تک ضروری امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔
عالمی چرچ کونسل نے مزید کہا کہ ہم ایک بامعنی سیاسی عمل کے خواہاں ہیں جس کے تحت علاقے کے لوگ امن و سکون کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہ سکیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے غزہ میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے لیکن صیہونی حکام، امریکی سیاسی حمایت کی آڑ میں اور فلسطینیوں کی نسلی صفائی کے مقصد کے تحت ان سفارشات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کو اب پتا چلا کہ روس میں کیا ہوا
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: روس میں ویگنر فوجی گروپ کی بغاوت کے خاتمے کو
جون
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی
فروری
سید مقتدی صدر کے کربلا کی طرف مشی کے لئے اہم پیغام
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر
ستمبر
واشنگٹن کی اسرائیل کو 8 بلین ڈالر کی فوجی امداد
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ
جنوری
صیہونی حامیوں کی فلسطینی نژاد نمائندہ کانگریس کو ہٹانے کی کوشش
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے دوسرے امیدوار نے اعلان کیا کہ انہیں
نومبر
کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو
فروری
تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل دی
?️ 15 اکتوبر 2025تین رخوں پر مشتمل عشقی مثلث جس نے صہیونزم کی سمت بدل
اکتوبر
صیہونیوں کا حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:عبری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت
نومبر