سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ اگر ہم جنگ نہیں کریں گے تو مر جائیں گے
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل واحد قوت ہے جو ایران کے خلاف حقیقی جنگ لڑ رہا ہے اور اگر ہم جنگ نہ کریں تو مر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کو ایران ہی میں کیوں شہید کیا گیا؟
بنیامین نیتن یاہو نے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کے غزہ اور لبنان میں مظالم کی مخالفت کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ یہ جنگ صرف اسرائیل کی نہیں بلکہ آزاد دنیا کی جنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف اسرائیل ہی وہ واحد ملک ہے جو ایران کے خلاف حقیقی جنگ لڑ رہا ہے، اور اگر ہم یہ جنگ نہ لڑیں، تو ہمارا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔
یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: تہران میں ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں؟
وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور غزہ و لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔