سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے حزب اللہ کی وسیع جنگی صلاحیتوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی چینل 13 کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ اس قابل ہے کہ موجودہ حملوں سے زیادہ شدید حملے کر کے اسرائیل کو نشانہ بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آج ہی غزہ میں جنگ روکنی چاہیے۔
اولمرٹ نے زور دے کر کہا کہ ہم عالمی سطح پر اسرائیل کی ڈرامائی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ہمارا کوئی ایسا کارنامہ نہیں ہے جو رفح میں آپریشن کی بھاری قیمت کو پورا کر سکے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند دنوں میں اسرائیل کے شمالی مقبوضہ علاقوں کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں جس کے نتیجے میں صہیونیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔