سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک روسی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، جس میں موجودہ حالات کو ممکنہ تیسری عالمی جنگ سے تشبیہ دی گئی تھی، واضح کیا کہ خوف پیدا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صحافی پاول زاروبین کے سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ خطرات بڑھ رہے ہیں اور ماسکو کے دشمن کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس تمام محاذوں پر دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے: پیوٹن
پیوٹن نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، کسی کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، خطرات واقعی موجود ہیں اور یہ بڑھ رہے ہیں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے موجودہ دشمن کیا کر رہے ہیں، وہ کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں،اگر وہ یہی چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں!
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر چیلنج کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اور ہمیشہ دیتے رہے ہیں، جب ہمارے دشمن اور ممکنہ شراکت دار اس حقیقت کو سمجھ لیں گے، تو معاہدے اور امن کے لیے ضروری تفہیم پیدا ہو جائے گی۔
روس کے مفادات کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہیں تو وہ صرف روس کے مفادات کے تحت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: ہماری امریکہ سے دشمنی نہیں، لیکن روس کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے: ماسکو
امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات کے سوال پر پوتین نے کہا کہ ہر چیز ممکن ہے اگر اس کی خواہش موجود ہو، ہم نے کبھی اپنی خواہش نہیں کھوئی، روس سمجھوتے کے لیے تیار ہے، لیکن اپنے مفادات کی قیمت پر نہیں۔