?️
سچ خبریں:یورپی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ براعظم یورپ میں نیٹو کی کارروائیوں کے لیے محصوص جنگی طیاروں اور جنگی بحری جہازوں کی تعداد کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
یورپی حکام کے مطابق امریکہ نیٹو کی یورپی کارروائیوں کے لیے مختص جنگی طیاروں، بحری جہازوں، آبدوزوں اور فضائی ایندھن بردار طیاروں کی تعداد کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس سے اتحادی فوجی تعاون اور سلامتی کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے یورپی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ یورپ میں نیٹو کی کارروائیوں کے لیے مختص جنگی طیاروں اور جنگی بحری جہازوں کی تعداد میں کمی لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹس میں امریکہ کے نیٹو اتحاد میں اپنی فوجی صلاحیت کو نمایاں حد تک کم کرنے کے منصوبے کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس فوجی اتحاد اور امریکہ کے درمیان سلامتی سے متعلق اختلافات میں مزید گہرائی کی نشاندہی کر سکتا ہے، اور اس بات کے امکانات کو بھی تقویت دیتا ہے کہ واشنگٹن مستقبل میں اس اتحاد سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ بحران کے مواقع پر یورپی اتحادیوں کی حمایت کے لیے اپنی فوجی شراکت کو نمایاں طور پر کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس منصوبے میں جنگی طیاروں، جنگی بحری جہازوں، آبدوزوں اور فضائی ایندھن بردار طیاروں کی تعیناتی میں کمی بھی شامل ہوگی۔
بحر اوقیانوس کے دونوں کناروں کے درمیان یہ اختلافات اس وقت مزید گہرے ہو گئے جب ٹرمپ نے ایران کے خلاف جارحیت کے سلسلے میں واشنگٹن کے منصوبوں کی خاطر خواہ حمایت نہ کرنے پر نیٹو کے رکن ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر ٹرمپ یورپ ناراض
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک
جون
پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، شوہر ثروت گیلانی
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے
جنوری
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران
جولائی
وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
مئی
فلسطین میں قتل عام پر کبھی نہیں بولے، پہلگام پر افسوس کر رہے ہیں، مشی خان کی شوبز شخصیات پر تنقید
?️ 26 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے
اپریل
کیا صیہونی عبرانی عیدیں سکون سے منا سکیں گے؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے
ستمبر
غزہ میں اسرائیلی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے : اسلامی جہاد
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: فلسطینی جہادی تحریک نے ایک بیان میں، صیہونی حکومت کی جانب
جون
طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند، افغان فورسز کی وقفے وقفے سے فائرنگ، قریبی علاقے سے نقل مکانی
?️ 5 مارچ 2025طور خم: (سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے 12
مارچ