?️
سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے طالبان کو ہیئت تحریرالشام سے سبق لینے کا مشورہ دیا۔
امریکہ کے سابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، زلمی خلیلزاد نے طالبان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہیئت تحریرالشام کے راستے سے سبق حاصل کریں اور اسی راہ پر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے احمد الشرع (ہیئت تحریرالشام کے سربراہ) کی گرفتاری پر مقرر کردہ 10 ملین ڈالر کا انعام ختم کرنے کا اعلان کیا۔
زلمی خلیلزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ مریکہ نے ہیئت تحریرالشام کے رہنما کی گرفتاری پر مقرر کیے جانے والے انعام ختم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے لوگ، جو ایسی ہی صورتحال میں ہیں، احمد الشرع سے سیکھ سکتے ہیں کہ کیسے بین الاقوامی نظام کا حصہ بنا جا سکتا ہے، کیا طالبان اس پر غور کریں گے؟
اس سے قبل، امریکی نائب وزیر خارجہ باربرا لیف نے تصدیق کی تھی کہ دمشق میں امریکی وفد کی ہیئت تحریرالشام کے رہنما سے ملاقات کے بعد انعام کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔
باربرا لیف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ احمد الشرع نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد گروہوں کو سرگرم ہونے یا امریکہ اور پڑوسی ممالک کو خطرہ پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟
تاہم اس فیصلے پر سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود امریکہ نے طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے مقرر کردہ انعامات کو ختم نہیں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی ڈالر کب تک صیہونی حکومت کو بچائیں گے؟
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ امریکی سینیٹ نے
اپریل
وزیراعظم کا انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
جرمن نقاب پوش خاتون نسل پرستوں کے حملے میں زخمی
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Rathaus Neukölln اسٹیشن پر گزشتہ ہفتے
مئی
سعودی عدالتی اصلاحات اور پھانسیاں
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کی
مئی
چینی صدر کی امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران چینی
مارچ
یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین
جون
الجزائر میں فلسطینی گروپوں کی ایک جامع کانفرنس منعقد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: ان خیالات کا اظہار الجزائر کے صدر عبدالماجد تبون نے
دسمبر
شبلی فراز کا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فرازنے اسلام آباد کے بلدیاتی
جنوری