ترک وزیر خارجہ اور صیہونی نمائندے کے درمیان نیویارک میں شدید تلخ کلامی

ترک وزیر خارجہ اور صیہونی نمائندے

?️

سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کے مطابق نیویارک میں غزہ کے لیے قائم امن کونسل کے اجلاس کے دوران ترک وزیر خارجہ اور صیہونی نمائندے کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

صیہونی ٹیلی ویژن نے نیویارک میں ترکی کے وزیر خارجہ اور صیہونی نمائندے کے درمیان شدید تلخ کلامی کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ چند روز کے دوران نیویارک میں غزہ کے لیے قائم امن کونسل کے ایک غیر علانیہ اجلاس کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ اور صیہونی نمائندے کے درمیان شدید لفظی جھڑپ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تلخ کلامی امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی موجودگی میں ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں غزہ کے خلاف صیہونی پالیسیوں پر تنقید کی۔ اس کے بعد صیہونی نمائندے نے ترک وزیر خارجہ سے بحث شروع کردی، جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

اس سے قبل صیہونی سکیورٹی حلقوں نے خبردار کیا تھا کہ ترکی کے خلاف صیہونی حکام کی جانب سے کھلے عام کی جانے والی تنقید دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی حالت زار

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا

جرمن سیاست دان: برلن کو بلا شرط اسرائیل کا ساتھ نہیں دینا چاہیے

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: جرمنی کے سابق پارلیمانی رکن اور صحافی نے ملک کے

خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: آرمی چیف

?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی وجہ سے ووٹ دیا۔ عظمی بخاری

?️ 25 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ضمنی

صیہونی میڈیا کو مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر یقین

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے میڈیا اور کچھ فوجی تجزیہ کاروں نے موجودہ

صیہونی حکومت نے گرجا گھروں کی حفاظت تک نہیں کی

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے حکام نے قدس اور حیفہ کے گرجا گھروں

جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر اظہار افسوس

?️ 3 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے