سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونیفل) پر حملے کی مذمت کی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونیفل) پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی لبنان پر قبضہ کرنے کی پالیسی کا ثبوت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کی لبنان میں دراندازی کے بارے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا بیان
ترکی وزارت خارجہ نے یونیفل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا کردار، خاص طور پر ایسے حالات میں جب اسرائیل خطے میں جنگ کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ترکی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کو ایسے حملوں کو روکنا چاہیے جن میں اقوام متحدہ کے وابستہ اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونیفل) نے جنوبی لبنان میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیلی جارح فوج کی جانب سے ان کے اہلکاروں پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ پہلے بھی یہ الزام لگا چکی ہے کہ اسرائیلی فوج، یونیفل کے اہلکاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ترکی کا اسرائیل کو شدید انتباہ
حزب اللہ کے مجاہدین کی صہیونی فوجیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے باوجود، امن دستوں کی جان کی حفاظت کے لیے ان مقامات پر فائرنگ سے گریز کرتے ہیں جہاں یونیفل موجود ہوتی ہے۔