سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا کہ 2024 امریکی صدارتی انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت یوکرین کے لیے بڑا دھچکہ ثابت ہوگی۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سربراہ مدودف نے ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست اور ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کی واپسی کو یوکرین کے لیے بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ یوکرین جنگ میں امریکی حمایت میں کتنی کمی کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایک تاریخی فتح حاصل کی:ٹرمپ
ٹیلیگرام پوسٹ میں مدودف نے لکھا کہ ٹرمپ بنیادی طور پر ایک تاجر ہیں اور بے کار اتحادیوں، ناپسندیدہ پروجیکٹس، اور عالمی تنظیموں پر پیسے خرچ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین بھی انہیں میں شامل ہے جن پر ٹرمپ خرچ نہیں کریں گے اور اگر ٹرمپ کامیاب ہوتے ہیں تو کییف حکام کو خود کو تسلی دینے کی سخت ضرورت ہوگی۔
مدودف نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ یوکرین جنگ میں مالی اخراجات کم کرنے پر کتنے مجبور ہوں گے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
امریکی میڈیا کے مطابق، آخری ووٹ گنتی میں ٹرمپ نے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے 47ویں صدر بن گئے ہیں۔