?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی مبینہ جسمانی و ذہنی کمزوری کو چھپانے کے لیے کی جانے والی سازش پر فوری تحقیقات کی جائیں، ٹرمپ نے اسے امریکی تاریخ کی خطرناک ترین رسوائی قرار دیا۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔
انہوں نے مشیرِ قانونی وائٹ ہاؤس اور اٹارنی جنرل کو باضابطہ حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کریں کہ آیا بائیڈن کی جسمانی و ذہنی حالت کو جان بوجھ کر عوام سے چھپایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور امریکہ کے مہنگے دفاعی نظام بے نقاب
ٹرمپ کے جاری کردہ حکم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں میں واضح ہو گیا ہے کہ بائیڈن کے معاونین نے ایک خاص تکنیک جسے اتوپن کہا جاتا ہے کا غلط استعمال کیا تاکہ بائیڈن کی کمزوریوں کو چھپایا جا سکے۔
اتوپن (Autopen) ایک الیکٹرانک دستخطی نظام ہے، جس کے ذریعے اہم دستاویزات پر دستخط کیے جاتے ہیں۔
عام طور پر اس کا استعمال وہ لوگ کرتے ہیں جنہیں ایک وقت میں کثیر تعداد میں دستخط کرنے کی ضرورت ہو، لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسے بائیڈن کی غیر موجودگی یا کمزوری کے وقت استعمال کیا گیا، اور یہ ایک بدنیتی پر مبنی اقدام تھا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ صرف دھوکہ دہی نہیں بلکہ امریکی تاریخ کی خطرناک ترین رسوائی ہے۔ عوام کو حقائق سے اندھیرے میں رکھا گیا اور ایک غیر فعال صدر کی امیج کو مصنوعی طور پر برقرار رکھا گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کیونکر انصار اللہ کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوئے
تحقیقات کن پہلوؤں پر ہوں گی؟
1. کیا بائیڈن کے معاونین نے جان بوجھ کر ان کی ذہنی یا جسمانی حالت چھپائی؟
2. کیا اہم صدارتی احکامات اور معافی نامے ‘اتوپن’ کے ذریعے بغیر بائیڈن کی منظوری کے جاری کیے گئے؟
3. کیا اس میں کوئی قانونی خلاف ورزی ہوئی؟


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا دو ہفتے میں ساتواں میزائل تجربہ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دو
جنوری
نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں
مئی
فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی
نومبر
منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی، مونس الہیٰ 23 اکتوبر کو طلب
?️ 13 اکتوبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں
اکتوبر
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے
جون
اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سیاستدانوں نے یہ سنہری موقع گنوا دیا، بلاول
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے
جنوری
سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے
?️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری
مئی
نیتن یاہو کی بارہ سالہ حکمرانی کا خاتمہ
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی پارلیمنٹ نے بہت ساری بحث و مباحثے کے
جون