?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات ضروری ہے تاکہ یوکرین جنگ کا حل نکل سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو حالات مزید پیچیدہ اور دلچسپ ہو سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کو براہ راست مذاکرات کرنے چاہئیں تاکہ یوکرین کی جنگ کا کوئی حل نکل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ پیوٹن سے ملاقات کے حامی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس طرح یوکرین جنگ کے حل کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو حالات بہت دلچسپ ہو سکتے ہیں۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا انہوں نے پیوٹن سے یوکرین جنگ کے حل کے لیے براہ راست بات چیت کی کوشش کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے،ہمیں ملاقات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم مسئلہ حل کر سکتے ہیں، اور شاید نہ بھی کر سکیں، لیکن کم از کم ہمیں صورتحال کا علم تو ہو جائے گا، اور اگر ہم مسئلہ حل نہ کر سکے تو پھر حالات کافی دلچسپ ہوں گے!
ٹرمپ نے مزید کہا کہ حالیہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی ایک بڑی کامیابی تھی،انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور غصے کی شدت کو دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ صورتحال بہت خراب تھی۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
یاد رہے کہ ٹرمپ پہلے بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی امریکہ کی ثالثی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی کے بعد ممکن ہوئی،تاہم بھارت نے اس امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے مذاکرات میں تجارتی معاملات کا کوئی ذکر نہیں ہوا تھا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بستیوں کی توسیع ناامنی کا باعث ہے: سعودی وزیر خارجہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے صیہونی
فروری
بحرین کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک قدم اور آگے
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی
اپریل
اسرائیلی حکومت کی انشورنس ویب سائٹ ہیک ؛/کتنے صہیونیوں کی ذاتی معلومات منظر عام پر ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع نے بدھ کی رات صیہونی حکومت کی
اپریل
صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر
جون
عراقی وزیراعظم کا دورۂ شام،اغراض و مقاصد؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے سیاسی مشیر نے ان
جولائی
مغربی تسلط کا خاتمہ کیسے ہو رہا ہے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بولیویا کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اگست
صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے
اگست
پاکستان کی افغانستان کے لیے امداد
?️ 7 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات
مئی