?️
سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ نے لبنان کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ کوئی بھی چیز لبنان میں اسرائیل کے طویل المدت قبضے کا جواز فراہم نہیں کر سکتی۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے طویل المدت قبضے کا کوئی جواز نہیں۔ اجلاس میں امریکہ کے علاوہ تقریباً تمام اراکین نے اسرائیل سے جنوبی لبنان سے انخلا اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ لبنان میں صہیونی حکومت کے طویل المدت قبضے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، جو فرانس کی درخواست پر منعقد کیا گیا تھا، میں تقریباً متفقہ طور پر ــ امریکہ کے علاوہ ــ صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی افواج واپس بلائے اور اس ملک میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے۔
یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی فوج لبنان کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران صہیونی حکومت پر سب سے شدید تنقید فرانس، برطانیہ، روس اور چین کے نمائندوں کی جانب سے کی گئی، جو سلامتی کونسل کے مستقل اراکین میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مئی
سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ طویل مدت معاہدے کا خواہاں : روئٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: دو باخبر ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریاض نے
جون
7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے
مارچ
بھارت میں کورونا وائرس سے بحرانی صورتحال، ہسپتالوں میں جگہ ختم جبکہ مصنوعی آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی
?️ 24 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس سے بحرانی صورتحال ہوگئی
اپریل
صہیونی حلقے حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں سے خوفزدہ
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:کچھ صیہونی حلقے صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کی جنگ میں
جنوری
اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل
میں نے ابھی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے نہیں کی: ٹرمپ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روسی
مارچ
موت سے متعلق اداکارہ عائزہ خان کا اہم بیان
?️ 19 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا موت سے
اکتوبر