سچ خبریں:شام کے ایک مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج جنوبی شام کے آبی وسائل اور ڈیمز پر قبضے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے شامی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج کا ایک حصہ جولان کی مقبوضہ سرزمین کے قریبی علاقے صیدا میں واقع سد الرقاد کے محور سے پیچھے ہٹ کر تل الساقی کی جانب بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟
یہ علاقہ یرموک جھیل اور جنوبی قنیطرہ کے مضافات پر مشتمل ہے،رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے اپنے کچھ دستے پادگان 74 اور الرقاد کے درمیان موجود علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی پیش قدمی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق، صیہونی افواج نے جنوبی قنیطرہ کے علاقے قرص النقل کی بلندیوں پر جدید مواصلاتی آلات نصب کیے ہیں۔
یہ علاقہ نہ صرف مقبوضہ مجدل الشمس بلکہ لبنان کی سرحدوں تک جانے والی قابضین کی امدادی لائنوں پر بھی نظر رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:صیہونی حکومت شام کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟اقوام متحدہ میں دمشق کے نمائندے کا بیان
یاد رہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے، صیہونی قابضین نے جنوبی شام کے مختلف علاقوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ، کئی مقامات پر بمباری بھی کی ہے۔