صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا

صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا

?️

سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ معلومات کے افشا کو پچھلے سال جنگ شروع ہونے کے بعد سے صیہونی کابینہ کی سب سے بڑی رسوائی قرار دیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے نیتن ہاہو کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد انتہائی خفیہ معلومات کے افشا کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی غزہ جنگ کی ذلت کو کم کرنے کی ناکام کوشش

آکسیوس نے کہا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ کیا نیتن ہاہو اس افشا سے باخبر تھے یا انہوں نے اس میں کردار ادا کیا؟

رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی کابینہ کی اس بڑی رسوائی میں نیتن ہاہو کے قریبی چند افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ خفیہ معلومات کے افشا کی رسوائی ممکنہ طور پر نیتن ہاہو اور خفیہ اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو مزید گہرا کر دے گی۔

گزشتہ روز نیتن ہاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ معلومات کے افشا کی خبریں سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں: جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا

سکیورٹی ادارے یقین رکھتے ہیں کہ کچھ افراد نے حساس معلومات کو افشا کیا ہے جس سے غزہ کی جنگ کے اہداف متاثر ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 6 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم

سہیل آفریدی نے کراچی دورے میں 9 مئی جیسی بدنظمی کی کوشش کی۔ شرجیل میمن

?️ 14 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا

اسرائیل نے جنیوا کنونشن کے خلاف طاقت کے ذریعے زمین چھین لی

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے نمائندے

عمران خان نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہیں بنا تو چوتھی ملاقات نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

?️ 20 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا

قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج

?️ 14 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی

جنگ بندی نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل اور امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں: البخیتی

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن

عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے