یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا

یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا

?️

صنعا (سچ خبریں)  یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی افواج بھاگنے پر مجبور ہوگئی ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز صوبہ مآرب سے 8 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے اور صوبہ کے مرکز کی طرف یمنی فورسزکی پیشقدمی جاری ہے۔

باخـبر ذرائع کے مطابق صوبہ مآرب پر فوجی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 1800 سعودی اتحاد کے فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے عناصر بھی شامل ہیں جو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت کررہے ہیں۔

یمنی کی قومی حکومت کے نائب وزير خارجہ حسین العزی کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب  کے بڑے حصہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے، اسلامی مزاحمت اور یمنی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی کو روکنے کے لئے سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے عام شہریوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

22لاکھ سے زائد کشمیری نوجوان بے روزگار،11 فیصد منشیات کی لت میں مبتلا

?️ 21 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے

امریکہ کے ساتھ تصادم کا خطرہ؛چین کا اعلان

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ

افغانستان میں سیاسی ہلچل، آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا گیا

?️ 20 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کے حملوں اور امریکا کی سازش

اتنی عجلت میں تو آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہوئی جتنی جلد بازی میں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کر دی گئی

?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے

کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو

صیہونی حکومت کے بارے میں پوچھنے پر اطالوی صحافی نے نوکری سے نکال دیا

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی تعمیر نو کے لیے اسرائیل کو ادائیگی کرنے

جارحیت دوبارہ شروع کرنے میں اسرائیلی قابضین کے مقاصد؛ جنگ اور جنگ بندی کے درمیان غزہ

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں صہیونیوں کی اپنی پالیسیاں مردہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے