?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے حوالے سے اہم دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے نصف ضلعی مراکز پر قبضہ کرلیا ہے جس سے ملک میں کشیدہ حالات پیدا ہوچکے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے اور صوبوں میں لڑائیوں میں اضافہ ہوا ہے اس کی بڑی وجہ غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا اور طالبان کی جانب سے سرحدی اضلاع پر کیے گئے بڑے حملے ہیں۔
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرپرسن جنرل مارک ملی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹریٹیجک رفتار طالبان کے ساتھ ہے۔
مارک ملی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے 419 اضلاع میں سے 200 سے زائد طالبان کے کنٹرول میں ہیں، گزشتہ ماہ طالبان نے 81 ضلعی مراکز کا کنٹرول حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے کسی صوبائی دارالحکومت پر قبضہ نہیں کیا لیکن وہ ان کے نصف کے مضافات پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
افغان حکومت نے طالبان پر ملک کے 34 صوبوں میں سے 29 میں سیکڑوں سرکاری عمارات تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تاہم طالبان کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔
قبل ازیں دوحہ میں افغان حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہ ہونے کے بعد کابل میں موجود نیٹو نمائندوں اور 15 سفارتی مشنز نے طالبان پر حملے روکنے کے لیے زور دیا تھا۔
اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ طالبان کے حملے ان کے مذاکراتی تصفیے کی حمایت کرنے کے دعوے سے متضاد ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ان حملوں اور جاری ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں معصوم افغان جانوں کا ضیاع ہوا اور آبادی کی نقل مکانی، لوٹ مار اور عمارات کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی مشن کے باضابطہ مکمل انخلا کے لیے 31 اگست کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تاہم کابل میں امریکی سفارتخانے اور ایئرپورٹ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کے سوا تمام فوجی دستے وطن واپس جاچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے: انصار اللہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیستوں کے خلاف
جولائی
یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی
جولائی
پاک افغان چمن بارڈر پر آمد و رفت بحال کرنے کیلئے مذاکرات ناکام
?️ 20 نومبر 2022چمن بارڈر:(سچ خبریں) پاک افغان چمن بارڈر دوبارہ بحال کرنے کےلیے پاکستان
نومبر
ٹیلی گرام کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا نے کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل
اکتوبر
دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی
دسمبر
بغداد اور آنکارا سعودی راہداری کو تبدیل کرنے کی کوشش میں
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار گلوبز کے تجزیہ کار ڈین سیموئل ایلمس نے اپنے
مارچ
غاصبوں کے پیروں تلے زمین کانپ اٹھی
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین
دسمبر
آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سندھ بار کونسل
?️ 7 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ
ستمبر