?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی اخبار معاریو نے اہن انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے استھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ اپنے بالواسطہ مذاکرات کے دونوں دوروں کے مابین مشاورت کی مدت میں کسی حد تک توسیع کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ اس سلسلے میں اسرائیلی ماہرین کے خیالات سے فائدہ اٹھاسکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اسرائیلی خدشات پر اسرائیل سے مشاورت کے لئے مذاکرات کے دونوں دوروں کے مابین مشاورت کی مدت میں توسیع اور اگلے دورے کو ملتوی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
عبرانی زبان کے اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں موجود اہم ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت جوہری معاہدے کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے اور اس کی دفعات کے بارے میں اسرائیل کے خیالات پہنچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنے ماہرین کو واشنگٹن بھیجے گی تاکہ امریکہ کو مشورہ دیا جاسکے کہ معاہدے کو کس طرح نافذ کیا جائے، پابندیوں کا وقت کب تک ہو، اور اگر وہ جوہری معاہدے میں واپس آتے ہیں تو پابندیاں ختم کرنے کے لئے مناسب وقت کون سا ہے۔
معاریو نے ایک امریکی ماہر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا خیال ہے کہ نیتن یاہو دور کے برعکس، نئی اسرائیلی کابینہ، ایران کے جوہری پروگرام کی ترقی کو روکنے کے لئے ایک مضبوط جوہری معاہدے کے حق میں ہے، لیکن اس کے لئے نئی اسرائیلی کابینہ کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت اور مشاورت کی ضرورت ہے، لیکن اس میں مزید وقت درکار ہوگا، جو تہران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت ملتوی کرتے ہوئے پوری ہونی چاہئے، خاص کر ایسے وقت میں جب ایران کی جانب سے ابھی تک سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
دیر آئے درست آئے، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے۔ امیر مقام
?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ
فروری
مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ
دسمبر
بھارتی فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کرنے کی تربیت دی گئی ہے: رپورٹ
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام
جنوری
شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک
جون
عمران خان کی تقاریر براہِ راست دکھانے پر پابندی کا حکم معطل
?️ 29 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک
اگست
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
?️ 26 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
سعودی عرب کو لوٹنے کے لیے ایران مخالف امریکی گھسے پٹے دعوے
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:ایرانی امور امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ایک بار پھر ایران
نومبر