?️
میانمار (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی صورتحال مزید ابتر ہوگی اور غربت دگنی ہوجائے گی۔
خبررساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کے ایک کروڑ 20لاکھ شہری شدید معاشی دباؤ میں آکر غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب میانمار میں احتجاجی مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد 759 تک جا پہنچی، جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں میانمار میں پُرتشدد واقعات کا فی الفور سد باب کرنے کے فیصلے کے باوجود مزید 9 افراد قتل کر دیے گئے۔
سیاسی قیدیوں کی امدادی تنظیم کی یومیہ رپورٹ میں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، مجموعی اموات کی تعداد 759 بتائی گئی ہے، جب کہ 3 ہزار 461 افراد کے زیر حراست ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
یاد رہے کہ 24 اپریل کو انڈونیشیا میں آسیان کے سربراہ اجلاس میں میانمار میں پُرتشدد واقعات کی فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ادھر میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے وسطی حصے میں 2 فضائی اڈوں پر جمعرات کے روز راکٹوں سے حملے کیے گئے، لیکن ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، فوج نے بتایا کہ یہ حملے تقریباً بیک وقت کیے گئے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے جب فوج اور اقتدار پر فوجی قبضے کے مخالف مظاہرین کا ساتھ دینے والے نسلی اقلیتی مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
فوج جنوبی مشرقی ریاست کارین اور دیگر مقامات پر روزانہ فضائی حملے کر رہی ہے، جبکہ مزاحمت کاروں نے فوجی اڈوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
فوج نے پہلی فروری کو اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے نام سے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز کونسل قائم کی تھی، اس کونسل کے ترجمان ایای دازین میئن نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیشتر امن پسند افراد اب ہنگاموں میں ملوث نہیں ہیں۔
وہ عندیہ دے رہے تھے کہ فوج نے اقتدار پر قبضے کے مخالف مظاہرین پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے، لیکن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے باعث فوجیوں کی بڑی تعداد فوج چھوڑ کر مزاحمت کاروں کے علاقوں اور دیگر مقامات کی جانب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
لاکھوں یمنی بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں: یونیسیف
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے
مئی
پاکستان کا ترقی پذیر ممالک کو ایم ڈی بیز میں ویٹوپاوردینے کا مطالبہ
?️ 27 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) پاکستان نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بی(اے آئی آئی بی
جون
امریکی سینیٹ میں بل پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
تہران ریاض دوستی ہمسایوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ عمران خان
?️ 30 مارچ 2023 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے
مارچ
اسرائیل کا بلوچستان میں فسادات کرانے کا منصوبہ: معروف پاکستانی صحافی کا انکشاف
?️ 4 فروری 2026اسرائیل کا بلوچستان میں فسادات کرانے کا منصوبہ: معروف پاکستانی صحافی کا
فروری
کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود
اگست
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے
?️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور
جون