?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی بہت تیزی سے جاری ہے اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے بغیر مزاحمت اور لڑائی کے افغانستان کے ایک اور شہر جلال آباد پر قبضہ کر کے افغان حکومت کو دارالحکومت کابل تک محدود کردیا ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جلال آباد کے سقوط نے طالبان کو اس سڑک کا کنٹرول بھی دے دیا جو پاکستان کے شہر پشاور کو افغانستان سے ملاتی ہے اور ملک کی اہم ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے۔
اس سے ہفتہ کو قبل طالبان نے ملک کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف پر قبضہ کیا تھا جس کا دفاع 2 سابق وار لارڈز سے کرنے کا وعدہ کیا تھا، یوں طالبان کو افغانستان کے پورے شمالی حصے پر قبضہ حاصل ہوگیا تھا۔
جلال آباد میں ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں کوئی لڑائی نہیں ہورہی کیوں کہ گورنر نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور انہیں راستہ دینا شہریوں کی زندگی بچانے کا واحد راستہ تھا۔
ایک دوسرے سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ طالبان نے حکومتی عہدیداران اور سیکیورٹی فورسز کو جلال آباد سے نکلنے کی صورت میں محفوظ راستہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب ہفتہ کو طالبان جنگجو مزار شریف میں بھی مزاحمت کے بغیر داخل ہوگئے کیوں کہ سیکیورٹی فورسز شاہراہ سے پڑوسی ازبکستان کی جانب بھاگ گئیں۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان فوج کی گاڑیاں اور یونیفارم میں ملبوس آدمی افغان قصبے حیرتان اور ازبکستان کے درمیان لوہے کے پل پر جمع ہورہے ہیں۔
دوسری جانب عسکریت پسندوں نے اتوار کی صبح تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں انہیں صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں گورنر کے دفتر میں دیکھا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
دہلی کی ہوا زہریلی کیوں ہوئی ؟
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئی دہلی، بھارت۔ دیوالی کے جشن کے ایک دن بعد، دارالحکومت
اکتوبر
پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار
?️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے
مارچ
مستقبل کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی سفارت کاری
دسمبر
جنگ بندی میں توسیع؛ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی کی اسٹریٹجک شکست اور ایران کی مزاحمتی سفارت کاری کا استحکام
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان
اپریل
بائیڈن حکومت کو انصار اللہ کے مقابل میں جغرافیائی شکست کا سامنا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنے ایک مضمون میں یمن کے
جنوری
ریٹرننگ افسر کے نتائج کو چیلنج کرنے کا وقت صرف ۳ روز ہے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو
مارچ
کورونا ویکسین لگوانے پر عفت عمر کی معذرت
?️ 7 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے اثر و رسوخ استعمال
اپریل
پاکستان کسی ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا، ایران پر طاقت و پابندیوں کے استعمال کے خلاف ہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ
جنوری