جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ

جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ

?️

سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش کردہ امن منصوبے کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یورپی حکام نے اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ کے آغاز میں مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تل ابیب کے فلسطینیوں کے خلاف جنگ کے حق کی حمایت کی تھی لیکن صہیونی حکومت کے غزہ کی دلدل میں پھنسنے کے بعد اب وہ اس مسئلے کے لیے سفارتی حل تلاش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ کی دلدل سے فرار

اس بنیاد پر جرمن چانسلر اور غزہ کی ظالمانہ جنگ میں تل ابیب کے اہم حامیوں میں سے ایک اولاف شولتز نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس (پہلے ٹویٹر) کی ذاتی اپنی پروفائل پر لکھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا پیش کردہ امن منصوبہ غزہ میں امن حاصل کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے طریقے کو ظاہر کرتا ہے،مجھے یقین ہے کہ اگر اس منصوبے کو قبول کر لیا گیا تو ہم ایک پرامن مشرق وسطیٰ دیکھیں گے۔

شولتز نے صہیونی حکام کی جانب سے امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے اور جنگ جاری رکھنے پر زور دینے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ تمام فریقین خاص طور پر حماس کو بائیڈن کے امن منصوبے کی حمایت کرنی چاہیے۔

جرمن چانسلر جو اس وقت اٹلی میں جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، نے اس اجلاس میں غزہ کی جنگ کے بارے میں رہنماؤں کی گفتگو اور خیالات کے تبادلے کے بارے میں بھی بتایا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش

واضح رہے کہ یورپی یونین کی معیشت کا انجن جرمنی امریکہ کے بعد صہیونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس سے تل ابیب فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے لیے 30 فیصد ہتھیار درآمد کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما

?️ 6 ستمبر 2025 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما شام کے

صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا

اردو کو سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل در آمد کیا جائے: سپریم کورٹ

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اردو کو بطور سرکاری زبان

ہم جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے: شمالی کوریا

?️ 7 مئی 2026 سچ خبریں:شمالی کوریا نے واضح کر دیا ہے کہ وہ جوہری

سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض

عین الاسد پر حملے کی کہانی عینی شاہد امریکی فوجی کی زبانی

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے عراق میں امریکی فوجی اڈے

غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد

?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں

ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔

?️ 12 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف ایڑی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے