?️
سچ خبریں:اتحاد فریڈم فلوٹیلا نے غزہ پر صیہونی محاصرے کو توڑنے کے لیے نئے بین الاقوامی مشن کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قافلے کی کشتیاں یورپ کی مختلف بندرگاہوں پر قیام کے بعد اکتوبر میں غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔
اتحاد فریڈم فلوٹیلا نے غزہ پر صیہونی محاصرے کو توڑنے کے لیے ایک نئے بین الاقوامی مشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قافلے میں شامل کشتیاں مختلف یورپی بندرگاہوں پر قیام کے بعد اکتوبر میں غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اتحاد فریڈم فلوٹیلا نے بتایا کہ نئے بین الاقوامی مشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اتحاد کی کشتیاں اکتوبر میں غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش سے قبل یورپ کی مختلف بندرگاہوں پر قیام کریں گی۔
اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ پر صیہونی غیر قانونی اور جان لیوا محاصرے کو چیلنج کرنے کا مشن ان حالات میں بھی جاری رہے گا جب صیہونی فورسز کی جانب سے فلوٹیلا کے رضاکاروں اور کارکنوں کے خلاف تشدد کیا گیا ہے۔
بیان میں رضاکاروں اور کارکنوں پر شدید تشدد، بار بار برقی جھٹکے دینے اور جنسی زیادتی کے دستاویزی واقعات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
اتحاد فریڈم فلوٹیلا نے مزید کہا کہ اب پہلے سے کہیں زیادہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے، کیونکہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد دنیا کے ایک بڑے حصے نے غزہ سے اپنی توجہ ہٹا لی ہے۔
بیان کے مطابق اب تک 2 کشتیاں اپنا سفر شروع کرچکی ہیں۔ حنظلہ 2 نامی کشتی نے جون اور جولائی کے دوران اسکینڈینیوین ممالک کا سفر کیا اور ناروے، سویڈن اور ڈنمارک کی بندرگاہوں پر قیام کیا۔
کیت نامی کشتی بھی رواں ماہ کے آغاز میں انگلینڈ کے شہر برسٹل سے روانہ ہوئی اور اس کے بعد سے آئرلینڈ، جرمنی اور فرانس کی بندرگاہوں پر قیام کرچکی ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے
اکتوبر
آسٹریلوی وزیر اعظم کی صیہونی حکومت پر کڑی تنقید
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل
جولائی
حماس جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: عبرانی میڈیا
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ اس
فروری
آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی
?️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی
اپریل
حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی
?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی
اپریل
دوحہ میں عرب اور اسلامی سربراہی کا ہنگامی اجلاس، تل ابیب کی جارحیت کی مذمت
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے کمیشن کی جانب سے کی جانے
ستمبر
طالبان امریکی گاڑیوں کے ذریعہ کابل کی طرف روانہ
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز چینل کے مطابق طالبان امریکہ سے غنیمت میں
اگست