?️
سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ آویگدور لیبرمن نے یمن کے میزائل و ڈرون حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ایک سال سات ماہ بعد اسرائیلی شہریوں کا پناہ گاہوں میں جانا حیرت انگیز ہے۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ اور کنسٹ کے رکن آویگدور لیبرمن نے یمن کی جانب سے تل ابیب اور بن گورین ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنگ کے آغاز کے ایک سال اور سات ماہ بعد یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ لاکھوں اسرائیلیوں کو پھر سے پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک بیلسٹک مافوق الصوت میزائل سے اور تل ابیب کو یافا ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ یہ کارروائی غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف ردعمل اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کی گئی،اسرائیلی فضائی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا اور اس سے ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہو گئیں۔
یمنی افواج نے عالمی ایئرلائنز کو دوبارہ خبردار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں فوری بند کریں۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
انہوں نے زور دیا کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا، اسرائیل پر فضائی و بحری محاصرہ جاری رہے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فیس بک میسنجر کی جانب سے منفرد فیچر متعارف
?️ 17 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت
اگست
امتحانات کے متعلق وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا
?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
وزیر اعظم نے گوہر تابش کا استعفی قبول کر لیا
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم
ستمبر
مزاحمت کے محور پر فتح کے عمل میں اسرائیل کی شکست
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: صہیونی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ جنرل تمر
فروری
نصراللہ شہید فلسطین ہیں، ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی تحریک کے شہداء
نومبر
ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
?️ 27 جنوری 2021ملک کی سلامتی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: شیخ رشید
جنوری
کورونا کا قہر جاری، دارلحکومت میں 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اس
مارچ
بغداد کے ایک اسپتال میں ہولناک آتشزدگی
?️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بغداد اسپتال میں
اپریل