خان یونس کا مہلک حملہ صرف ایک فلسطینی مجاہد نے انجام دیا؛صہیونی فوج کا اعتراف 

خان یونس کا مہلک حملہ صرف ایک فلسطینی مجاہد نے انجام دیا؛صہیونی فوج کا اعتراف 

?️

سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ خان یونس میں سات صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والا مہلک کمین صرف ایک فلسطینی مجاہد نے انجام دیا، قسام بریگیڈ نے اس آپریشن کو ایک کامیاب کمین قرار دیا جس میں دو بکتر بند گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

قابض صہیونی فوج نے بالآخر اعتراف کر لیا کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں پیش آنے والا مہلک اور پیچیدہ کمین صرف ایک فلسطینی مجاہد نے انجام دیا، جس کے نتیجے میں سات صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اپنی تحقیقات میں تسلیم کیا ہے کہ خان یونس میں یہ کاروائی اس قدر مہارت سے انجام دی گئی کہ فلسطینی مجاہد نہ صرف صہیونی بکتر بند گاڑی کے اندر داخل ہوا، بلکہ کسی صہیونی فوجی کی نظر میں آئے بغیر کارروائی مکمل کی۔
حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے اس کارروائی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمین ایک ترکیبی آپریشن تھا جس کے دوران دو صہیونی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
قسام نے کہا کہ ہم نے جدید ترین ‘شواظ’ بم استعمال کیا، جو بکتر بند گاڑی کے اندر پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ اس بم کے پھٹنے سے گاڑی مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
اس کے بعد، قسام کے مجاہدین نے دوسری بکتر بند گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جو خان یونس کے منطقہ معن میں مسجد علی بن ابی‌طالبؓ کے قریب موجود تھی۔ اس حملے میں العمل الفدائی نامی بم استعمال کیا گیا، جس سے دوسری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
قسام بریگیڈز نے یہ بھی کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے صہیونی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت پر بھی گہری نظر رکھی، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
اس کامیاب کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیلی فوج، اپنے تمام تر جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے باوجود، غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے عزم اور مہارت کے آگے بے بس ہے۔ صرف ایک فلسطینی مجاہد کی یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں ایمان، جذبہ، اور حکمت عملی سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان

?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس

براہ راست نسل کشی کا جاری

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: زندہ نسل کشی کا مشاہدہ! گریٹا تھنبرگ نے عالمی رہنماؤں

نیب نے شہباز شریف کے خلاف درخواست کی ہے

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا

ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد

نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو جنہیں عدالتی بغاوت کی وجہ سے ان دنوں بڑے

صیہونی ریاست عالمی انزوا کا شکار؛ کیا نتن یاہو عالمی دباؤ کے سامنے غزہ میں نسل کشی روکے گا؟

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:یورپ کے بے مثال دباؤ، مغربی ممالک میں عوامی اور

یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے